محمد ارشاد الحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ھریانہ (آئی این اے نیوز 7/اگست 2018) ہریانہ کے معروف و مشہور شہر پانی پت میں پہلی بار یوم آزادی کے موقع پر" جنگ آزادی اور علماء کی قربانی" کے عنوان سے ایک اہم کانفرنس منعقد کی جارہی ہے،جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی صاحب نائب شاہی امام پنجاب، و ناظم عمومی مجلس احرار اسلام ہوں گے.
جناب سرور عالم صاحب نائب صدر مجلس احرار اسلام صوبہ ھریانہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آنے والی 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر شام 7:30 بجے بعد نماز مغرب محمدی مسجد کے پاس ببیل روڑ پر حالی کالونی میں ایک اہم کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، جس میں مہمان خصوصی ہوں گے حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی صاحب نائب شاہی امام پنجاب ،و ناظم عمومی مجلس احرار اسلام ،اور جناب آفتاب صاحب سابق وزیر ہریانہ سرکار اور اس کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا محمد اصغر صاحب قاسمی صدر مجلس احرار اسلام صوبہ ھریانہ کریں گے، جبکہ کانفرنس میں خصوصی خطاب مولانا مفتی محمد داؤد صاحب، مولانا عبدالمنان صاحب فرمائیں گے.
بلا تفریق مذہب و ملت اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک کر کانفرنس کو کامیاب بنائیں.
واضح ہو کہ یہ کانفرنس جناب سرور عالم صاحب نائب صدر مجلس احرار اسلام صوبہ ھریانہ، قاری سعید الزماں صاحب ناظم عمومی مجلس احرار اسلام صوبہ ھریانہ، مفتی محمد ارشاد الحق مفتاحی صاحب صدر مجلس احرار اسلام ضلع پانی پت اور قاری ارشاد رشیدی صاحب ترجمان صوبہ ہریانہ کی کوشش سے منعقد کی جارہی ہے.