اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ و مسجد خواجہ باقی باللہ نبی کریم پہاڑ گنج میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 August 2018

مدرسہ و مسجد خواجہ باقی باللہ نبی کریم پہاڑ گنج میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد!

محمد امین الرشید سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 2/اگست 2018) مفتی محمد اسحٰق حقی قاسمی صدر (ضلع چاندنی چوک) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند (دہلی)، مولانا مبارک جنرل سیکرٹری (ضلع چاندنی چوک) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند (دہلی) کی سربراہی میں 15 جولائی 2018 کے منعقدہ اجلاس منتظمہ جمعیت علماء دہلی میں منتخب ہوئے عہدیداران باالترتیب مولانا قاری محمد فاروق مظہر اللہ صدر جمعیت علماء دہلی، مولانا قاری محمد عارف قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء دہلی کا شال اوڑھاکر پر زور استقبال کیا گیا.
 مولانا قاری فاروق مظہر اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علماء ہند ہمارے ملک کی وہ تنظیم ہے جو پچھلے سو سالوں سے انسانیت کی خدمت کرتی آرہی ہے اور ہمارے اکابرین جمعیت نے اپنے ملک ہندوستان کی آزادی کے لئے وہ قربانیاں پیش کی  ہیں جسکو ہم اور ہماری آنے والی نسلیں کبھی فراموش نہیں کرسکتی.
مولانا محمد داؤد امینی نائب صدر جمعیت علماء دہلی نے کہا کہ
گزشتہ دو روز قبل جمعیت علماء ہند کے مرکزی دفتر بہادر شاہ ظفر مارگ آئی، ٹی، او نئی دہلی میں دینی تعلیمی بورڈ کے اجلاس میں
 قائد ملت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیت علماء ہند نے فرمایا کہ آجکل ہمارے اپنے کارکنان کی سستی کی بناء پر
 ہر علاقوں میں مکاتب قائم نہ ہونے کی بناء پر ہماری نسلیں دین اسلام سے نا آشنا ہورہی ہیں، اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اور آس پاس کے علاقوں میں جمعیت علماء ہند کی زیر نگرانی منظم مکاتب کا قیام عمل میں لائیں تاکہ ہماری نسلیں تعلیمی و اخلاقی میدان میں اپنی اور اپنے معاشرے کی زندگی کو اچھا اور کارآمد بنا سکیں.
 مولانا قاری محمد عارف قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء دہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ملک بھر میں الحمدللہ لاکھوں کی تعداد میں ممبران موجود ہیں اور یہ جماعت ایک دستوری جماعت ہے جہاں کہیں بھی مذہب اسلام یا ہمارے وطن عزیز (ہندوستان)کے خلاف کسی بھی شر پسند عناصر نے آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے تو ہم خدام جمعیت علماء ہند نے ہمیشہ اپنے مذہب اسلام اور ملک کے لئے ہر وقت قربانی دی ہے اور ہمیشہ اسکے لئے تیار ہیں جہاں پر بھی مظلوم انسانوں پر ظلم کی بوچھار کی گئی ہے، اکابرین جمعیت علماء ہند نے ہمیشہ ظالموں کے خلاف آواز بلند کی اور کئی مواقعوں پر ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی چاہے وہ پولیس کا مسئلہ ہے یا عدالت کا اور ان شاءاللہ ہم جمعیت علماء دہلی کے خدام نے بھی اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ کیلئے انسانیت کے لئے کام کیا ہے اور کرتے رہیں گے.
مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ و تعلیمی امور
نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ آر ایس ایس چاہے جتنی کوشش کرلے کہ ملک کے امن وامان کو بگاڑا جائے ہم خدام جمعیت انکے ان ناپاک عزائم کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے.
اس موقع پر مولانا قاری محمد احرار الحق جوہر، قاسمی سیکرٹری جمعیت علماء دہلی، مولانا غیاث الدین مظاہری، مولانا محمد قاسم نوری نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند (دہلی) ، مولانا محمد اعظم قاسمی مولانا مسیح اللہ قاسمی یمنا وہار، قاری خورشید عالم سیلم پور مولانا غلام مصطفیٰ نبی کریم، و علاقے کے علماء و دانشوران  کثیر تعداد میں شرکت فرمائی.
اخیر میں مفتی اسحٰق حقی قاسمی نے تمام آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، استقبالیہ تقریب کا اختتام صدر جمعیت علماء دہلی کی دعاء پر ہوا.