اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لکھنؤ: پولیس نے راج بھون کے پاس سے سنسنی خیز واقعات کو انجام دینے والے کو کیا گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 7 August 2018

لکھنؤ: پولیس نے راج بھون کے پاس سے سنسنی خیز واقعات کو انجام دینے والے کو کیا گرفتار!

لکھنؤ(آئی این اے نیوز 7/اگست 2018) لکھنؤ کے راج بھون کے قریب سنسنی خیز واردات کو انجام دینے والا قاتل ونیت تیواری کو آخر کار پولیس نے گرفتار کرلیا، آئی جی رینج سجيت پانڈے اور SSP کلانیدھی نیتھانی کی ہدایت پر ملزم کی تلاش میں مصروف پولیس کی 8 ٹیموں کو ملی کامیابی.
سی سی ٹی وی فوٹو اور کال ڈٹیل کی بنیاد پر پیچھا کر رہی راجدھانی پولیس نے قاتل لٹیرے کے پاس سے واقعہ میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل TVS اور 4 لاکھ 73 ہزار 944 روپے، براؤننگ، موٹر سائیکل نمبر پلیٹ اور بیگ واردات میں پہنے گئے جوتے اور بیگ برآمد کیا، واردات کو انجام دینے والا قاتل ونیت اپنے بہنوئی كويندر کے ساتھ گرفتار ہوا، بہنوئی پر قاتل کو پناہ دینے کا الزام لگایا گیا.
ملزم کو پکڑنے میں انسپکٹر حضرت گنج آنند کمار شاہی، انسپکٹر ٹھاكرگج انجنی کمار پانڈے، انسپکٹر سروجنی نگر رامسورت سونکر، انسپکٹر پارا اکھلیش چندر پانڈے اور انسپکٹر گڈبا ڈی کے شاہی کا اہم کردار رہا.