ابو امامہ قاسمی
ـــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 8/اگست 2018) قومی ملی فلاحی خدمات کو انجام دینے والی ملی تنظیم (آل انڈیا تحریک عوام ہند) کے زیر اہتمام پوجا کالونی منگل بازار میں جامعہ معہد عائشہ للبنات میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا ذکاءاللہ ندوی نے کی، صدارتی کلمات کے بعد مفکر ملت ونوجوان صحافی مولانا عارف سراج نعمانی نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ آج مسلمان پوری دنیا میں ذلت ورسوائ کا سامنا کررہا ہے خود اپنے ملک ہندوستان میں گئو کشی موب لیچنگ کے نام پر ہمارے نوجوانوں کو نشانہ بنیایا جارہاہے مدارس اسلامیہ کو بدنام کیا جارہا ہے آج پورے ملک چند شدت پسند فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ بھوکے بھیڑیے کی مانند منھ کھولے ہوئے مسلمانوں کو ہڑپنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تعلیمی میدان میں صرف 70فی صد ہی بچے ہیں اور وہ بھی اوپر کی ڈگریاں حاصل کرتے کرتے صرف 1فیصد ہی رہ جاتے ہیں بے روزگاری کی بہتات ہے جب تک ہم تعلیمی میدان میں کامیاب نہیں ہوں گے اس وقت تک ہم اپنا حق نہیں حاصل کرسکتے
اسلئے آل انڈیا تحریک عوام ہند اب قریہ قریہ محلہ محلہ قصبہ قصبہ ایک بیداری ریلی اور رابطہ مہم چلائے گی تاکہ مسلم غریب بچے تعلیمی میدان میں آگے بڑھے تحریک عوام ہند ان غریب طلبہ کی بھرپور مدد کرے گی جن کے مالی حالات مستحکم نہیں ہیں مولانا شوکت قاسمی نے لوگوں سے کہاکہ آج ہم لوگ صرف انہیں لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں یا ان کے حال واحوال دریافت کرتے ہیں جن کے پاس مال ودولت ہوتا ہیں بیچارہ غریب مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں، جبکہ مذہب اسلام میں کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے اسلئے ہم انسانیت کی بنیاد پر اپنے اندر خدمت خلق کا داعیہ پیداکریں اور ہماری نظروں میں امیر غریب سب میں یکسانیت ہو ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے.
آل انڈیا تحریک عوام ہند کے سکریٹری وجامعہ منبع العلوم کے ناظم تعلیمات مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے کہاکہ آج علماء کا تعلق عوام سے کٹ چکا ہے اور عوام علماء سے دوریاں اختیار کرتیں چلی جارہی ہے جو قابل افسوسناک ہیں کیونکہ جب تک عوام علماء سے جڑیں رہیں اس وقت تک ان پر کوئی آفت نہیں آسکتی اور جب عوام کا رشتہ اپنے علماء سے کٹ جائے گا تو انہیں پھر ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا جب انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ کیا اور انہوں نے مشورہ کیا کہ یہاں سے اسلام اور مسلمانوں کو کیسے ختم کیا جائے تو یہ بات سامنے آئی کہ قرآنی نسخہ جلائے جائیں اور عوام کو علماء سے بدظن کیا جائے.
اخیر میں ادارہ کے روح رواں صدر آل انڈیا تحریک عوام ہند مولانا ابوبکر مظاہری نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر مفتی انتظار صاحب، مولانا منتظر عالم، قاری محسن مہتمم دارالعلوم اشرفیہ، قاری انشاءاللہ اسماعیل مسجد، قاری اختر عمر فاروق مسجد، قاری شرافت بھائی، سمیع اللہ بھائی، اسلام الدین ماسٹر نے شرکت کی صدر محترم کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.