محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
شاملی/کیرانہ(آئی این اے نیوز 9/ اگست 2018) قصبہ کیرانہ میں تحصیل کے سامنے کاونڑیوں کے لیے جمعیۃ یوتھ کلب ضلع شاملی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں کارکنان جمعیۃ یوتھ کلب جمعیۃ علماء ہند ضلع شاملی نے خوب آگے بڑھ کر استقبال کیا اور کاونڑیوں کو شربت پلایا اور پھل تقسیم کیے گئے، حضرت مولانا محمد عاقل صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند مغربی اترپردیش کی زیر نگرانی کیرانہ میں تحصیل کے سامنے استقبالیہ کیمپ منعقد کیا گیا،
جس میں کاونڑیوں کو پھل بھی تقسیم کیے گئے اور شربت بھی پلایا گیا اور طبی ضرورت کو ملحوظ رکھتے ہوئے دوائیاں بھی تقسیم کی گئی، جس کی وجہ سے عوام و خواص میں خوب خوشی محسوس ہورہی ہے، اس عمل کو ہندو مسلم ایکتا کی بہترین مثال کے طور پر محسوس کیا گیا.
اس موقع پر مولانا محمد طاہر صاحب امام جامع مسجد کیرانہ، مولانا محمد عمر صاحب مہتمم مدرسہ ضیاءالقرآن کیرانہ، مولانا محمد عمران صاحب خازن جمعیۃ علماء ہند ضلع شاملی، مولانا محمد واصل حسینی صدر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع شاملی، مولانا محمد واصف صاحب ،ماسٹر شاہ عالم میڈیا پربھاری شاملی، ماسٹر محمد مرسلین، مولانا محمد کوثر صاحب، حافظ محمد دلشاد شہر صدر کاندھلہ، مولانا محمد منشاد صاحب اور جمعیۃ یوتھ کلب ضلع شاملی کے تمام کارکنان موجود رہے.