اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مہراجگنج: جشن یوم آزادی کے موقع پر بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار میں شجرکاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 August 2018

مہراجگنج: جشن یوم آزادی کے موقع پر بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار میں شجرکاری!

ایم اے خان
ـــــــــــــــــ
لچھمی پور/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 16/اگست 2018) لچھمی پور وکاس کھنڈ گرام بیجناتھ پور عرف چرکا اڈہ بازار میں جشن یوم آزادی کے پرخلوص موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس مہم کے دوران گرام پردھان شری بلونت سنگھ معروف سماجی شخصیت، قاری محمد عالم محمود الفرقانی الاصلاحی نے اس مہم کا آغاز کیا، اس پورے پروگرام میں علاقے سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،
جس میں خاص طور سے راجن پاٹھک، پرویز خان، حاجی محمد شمشاد، حافظ شمشیر عادل، مولانا امداد اللہ خان، بی ڈی سی راج کمار، دیوی شنکر پاٹھک اسکول کے مینیجر دنود کمار یادو، محمد رضا، محبوب خان، ایوب خان، وجہہ القمر، ضیاء اللہ، نسیم خان، فیروز خان، زبیر خان وغیرہ نے شرکت کی.
آخر میں کمال الدین عرف منا خان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا.