اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایک عجیب و غریب خواب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 August 2018

ایک عجیب و غریب خواب!

تحریر: قیام الحق سوپولوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
استاذ محترم جناب مولانا محمد شكيب قاسمى صاحب مدظله كى ولادت سے ايک دن قبل حضرت مولانا محمد سفيان قاسمى صاحب كا عجيب وغريب خواب، جس كے آثار اب ظاہر ہونے لگے ہیں اور آئنده بهى ہوتے رہيں گے إن شاء الله.
جناب مولانا محمد اسامه صديقی نانوتوى صاحب اپنی اہم ترين كتاب "سيرت وشخصيت خطيب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم قاسمى" ميں جلد 1، ص254 پر رقم طراز ہیں:
"عزیزم شکیب قاسمی سلمہ کے تعلق سے راقم الحروف کو حضرت خطیب الاسلام نے مولانا سفیان صاحب کا ایک خواب سنایا، جس کو بعد میں مولانا سفیان صاحب نے بھی مجھے سنایا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ خواب مولانا سفیان صاحب قاسمی مد ظلہ العالی نے مولانا شکیب قاسمی صاحب کی ولادت سے ایک دن قبل دیکھا، خواب یہ ہے کہ "مولانا نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کی زیارت فرمائی، آپ کے ساتھ سیدنا صدیق اکبر بھی ہیں (جو خاندان صدیقی نانوتہ کے جد امجد ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے مجھے حضرت صدیق اکبر کے ذریعہ بلوایا، میں فورا بھاگا حاضر خدمت ہوا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم  ایک حوض پر تشریف فرما ہیں، اور صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو اشارہ کر کہ رہے ہیں کہ ان کو بتلاؤ، چنانچہ تعمیل حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم  میں صدیق اکبر رضی الله عنه مجھ سے مخاطب ہو کر فرمارہے ہیں:
"تمہارا نو مولود بچہ ہماری آغوش رحمت میں پلے گا، مگر تم دنیا سے جلدی رخصت ہوگے"۔
اس پر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم  سے کہا کہ یا رسول اللہ! اس  سے بڑی سعادت میرے لئے اور کیا ہو سکتی ہے؟
  اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شکیب کا ہاتھ پکڑا اور اپنے ساتھ لے گئے، خواب لمبا ہے لیکن باقی حصہ خواب کا ذہن میں نہیں رہا۔
اگلے دن مولانا شکیب قاسمی صاحب کی ولادت ہوئی، مولانا سفیان صاحب مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ یہ خواب مستقل میرے ذہن میں تھا، وقت گذرتا گیا، اور مولانا شکیب صاحب کی باقاعدہ تعلیم کا آغاز کا وقت آ گیا، تعلیم کی ابتداء روایات سلف کے مطابق تسمیہ خوانی سے ہوئی، اور حضرت خطیب الاسلام نور اللہ مرقدہ نے بسم اللہ کرائی"
(حواله: مولانا اسامہ صدیقی نانوتوی صاحب سیرت و شخصیت خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی،ج1،ص254)