مئو(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2018) بی ایس پی رکن اسمبلی مختار انصاری نے ایک بار پھر مئو کے لوگوں کو کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے، اس کی وجہ سے مئو کے لوگوں کے درمیان خوشی کا ماحول ہے.
بتاتے چلیں کہ مختار انصاری نے عوام سے وعدہ کیا تھا خاص طور پر بنکر بھائیوں سے کہ مئو میں ہورہی بجلی کی قلت سے آپ سب کو نجات دلاؤں گا، کل ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے دوران مختار انصاری کے نمائندے ایم ایس مجاہد نے بتایا کہ بجلی کے 132 کےوی اے کے سب اسٹیشن کیلئے رینی گاؤں میں زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ٹینڈر عمل بھی شروع کر دیا ہے، تمام کاغذات مکمل ہو چکے ہیں، 49 کروڑ کی اس بجلی یوجنا کا کام جلد ہی شروع ہوگا، نتیجے کے طور پر آنے والے وقت میں لوگوں کو بجلی کی قلت سے نجات ملے گی، انہوں نے کہاں کی ممبر اسمبلی مختار انصاری جی کے دل میں ہمیشہ مئو رہتا ہے اور مئو کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں انہوں نے مئو کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مئو میں بجلی کی قلت سے راحت دلاؤں گا، آج مئو کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے جی کا خواب مکمل ہونے جارہا ہے، اس 132 کے وی اے سب اسٹیشن بن جانے کے بعد بہت حد تک مئو کے لوگوں خاص طور پر بنکر بھائیوں کو بجلی کی مارا ماری سے راحت ملے گی، اس خبر کے بعد مئو کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے اور مختار انصاری کو اس کیلئے دل سے دعا اور مبارکباد بھی مل رہی ہے.