اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 5 ستمبر کو ہر سال ڈاکٹر رادھا کرشنن کی یاد میں ٹیچرس ڈے منایا جاتا ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 September 2018

5 ستمبر کو ہر سال ڈاکٹر رادھا کرشنن کی یاد میں ٹیچرس ڈے منایا جاتا ہے!

محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2018) ہندوستان میں اساتذہ نے سماج کے تئیں جو گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 5ستمبر کوہرسال ٹیچرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، 5 ستمبر کو سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے جو تعلیم کے زبردست حامی اور شیدائی کے ساتھ ساتھ معروف  اسکالر، اور صدر جمہوریہ ہند ہونے کے باوجود وہ ایک عظیم معلم بھی تھے۔ جب ان کے کچھ خاص شاگردوں اور دوستوں نے
ان سے خصوصی ملاقات کرکے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان کی پیدائش کے دن کو جشن کے طور پر منانا چاہتے ہیں تو انہوں نے اپنے ان خاص شاگردوں اور دوستوں سے کہا کہ میرے یوم پیدائش کو الگ سے منانے کی بجائے اگر 5 ستمبر کو بطور ٹیچرس ڈے کا اہتمام کیا جائے تویہ میرے لئے بہت ہی فخرکی بات ہوگی اس دن کے بعد سے پورے ہندوستان میں 5 ستمبر کو ٹیچرس ڈے کا اہتمام کیا جانے لگا، 1967ء سے لیکر آج تک باقاعدہ طور پر 5 ستمبر کو ٹیچرس ڈے کا جش منایا جارہا ہے۔سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن کی پیدائش 5 ستمبر 1888ءکو تیروتنانی نامی گاؤں میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی ان کے والد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے لڑکےڈاکٹر رادھاکرششن کو انگریزی تعلیم سے آراستہ نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ وہ ڈاکٹر رادھا کرشنن کو مذہبی تعلیم دلا کر پجاری بنانا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، وہ 1952 میں نائب صدر جمہوریہ ہند بنائے گئے اور 1962 میں صدر جمہوریہ ہند کے سب سے بڑے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے۔ آپ کو تعلیم سے بیحد لگاؤ تھا اور آپ نے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات بھی انجام دیں اور ملک کے مشہور و معروف تعلیمی اداروں سے آپ زندگی بھر وابستہ رہے۔
پورے ملک میں ٹیچرس ڈے کے دن طلباء وطالبات ٹیچروں کا ڈریس زیب تن کر کے کلاس روم میں ٹیچر بنکر بچوں کی کلاس لیتے ہیں اور کبھی کبھار اس دن ایسا منظر بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ ٹیچرس کلاس روم میں طلباء وطالبات کی حیثیت میں تشریف رکھتے ہیں اور طلباء وطالبات ان کی کلاس لیتے ہیں اور وہ یوں ماضی میں کھو جاتے ہیں جب خود وہ طالب علم کی حیثیت سے تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
معلم پوری قوم کا معمار ہوتا ہے نسلیں در نسلیں ان ہی کی زیرنگرانی پروان چڑھتی ہیں، سماج اور معاشرہ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے معلم اور اساتذہ کیسے رہے ہوں گے۔
علم کے ذریعہ سے ہی آدمی کو اپنی اصل قدر و قیمت اور اپنے  بلندمقام کا شعور حاصل ہوتا ہے۔ والدین کے بعد استاد کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔ والدین بچوں کو پال پوس کر بڑا کرتےہیں لیکن آدمی کی فکری و اخلاقی تربیت میں بڑا حصہ اساتذہ کا ہی ہوتا ہے۔ اس لیے ان کے حقوق کو کسی طرح نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ان کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم ان کے سامنے ادب واحترام سے پیش آئیں، ان کے ساتھ ہمارا برتاؤ ہمیشہ تواضع و انکساری کا ہو۔ٹیچر ڈے کے موقع پر مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی بہار میں طلبہ کی جانب سے ٹیچرس کے اعزاز میں ایک مختصرپروگرام رکھا گیا ہے.