اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مملکت سعودی عربیہ کی اسلامی نظام کو چھوڑ کر مغربی تقلید عالم اسلام کیلئے تکلیف دہ ہے، امام حرم شیخ صالح بن محمد آل طالب کی گرفتاری افسوس ناک: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 September 2018

مملکت سعودی عربیہ کی اسلامی نظام کو چھوڑ کر مغربی تقلید عالم اسلام کیلئے تکلیف دہ ہے، امام حرم شیخ صالح بن محمد آل طالب کی گرفتاری افسوس ناک: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2018) مملکت سعودی عربیہ میں آئے دن اسلامی نظام کو ختم کرنے اور مغربی تہذیب اور کلچر کو نافذ کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور کئی چیزیں کو نافذ بھی کردیا گیا ہے، جہاں ہمارا کعبہ ہے، نبی کا روضہ ہے وہاں سنیما گھروں اور عیاشی کے اڈوں کو کھولا گیا ہے۔ عورتوں کو آزادی کے نام پر ڈرائیونگ لائسنس دیا گیا ہے، ناچنے گانے پر جو پابندیاں تھیں اسے ہٹادی گئیں،
اگر کوئی انکے پالیسیوں کے خلاف کچھ بولے تو فوراً اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے، یہاں تک حرمین شریفین بھی اس سے آزاد نہیں ہیں،ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین، شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے امام حرم شیخ صالح بن محمد آل طالب کی گرفتاری پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
 شاہ ملت نے فرمایا کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر اصل دین اور اسلام کا بنیادی کام ہے اور ہر مسلمان کیلئے اس کی استطاعت کے بقدر فریضۂ الٰہی ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ بقرعید سے پہلے یہ خبر موصول ہوئی کہ امام حرم شیخ صالح آل طالب کو ایک خطبہ کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا ہے، جس میں انہوں نے نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیا اور سعودیہ کے بعض غیر شرعی پالیسیوں کی مخالفت کی اور ظالموں پر بدعائیں کی تھیں، مولانا نے فرمایا کہ جب سے محمد بن سلمان ولی عہد بنا ہے سعودی عربیہ پوری طرح امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر ناچ رہا ہے۔مولانا نے کہا کہ یہ سب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت کی امریکہ و اسرائیل نواز اور اسلامی نظام کو چھوڑ کر مغرب کی تقلید اور مغربی نظام کو نافذ کرنے کی کوشش اور اس پر تنقید اور آواز اٹھانے والوں کی گرفتاری پورے عالم کے مسلمانوں کیلئے سخت تکلیف دہ ہے۔ شاہ ملت نے فرمایا کہ سعودی عرب میں ہمارے قبلہ ہے اسکی حفاظت ہر ایک مسلمانوں کی ذمہ داری ہے، اگر وہاں سے کوئی اسلامی نظام کو ختم کرنا چاہئے تو اسکا مقابلہ کرنا اور اس پر بدعا کرنا چاہیے، نیز انہوں نے امام حرم شیخ صالح آل طالب اور تمام بے قصور گرفتار مسلمانوں کی رہائی کیلئے امت مسلمہ سے دعا کی اپیل کی ہے.