اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیتہ علماء متحدہ پنجاب کی ہریانہ اور راجستھان میں متعدد میٹنگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 September 2018

جمعیتہ علماء متحدہ پنجاب کی ہریانہ اور راجستھان میں متعدد میٹنگ!

پنجاب(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2018)جمعیة علماء ہند نے مسلم نوجوانوں کو ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر تربیت دینے کے لئے ایک فلیٹ فارم کر آغاز کیا تھا، اور اس کے ذریعہ تربیت یافتہ لوگوں کو جمعیة علماء یوتھ کلب کا نام دیا گیا اور اسی بینر کے تلے کام کا آغاز کیا گیا، رواں سال میں پہلے گڑھی دولت
کاندھلہ اور پھر دیوبند میں اعلی پیمانہ پر ماہرین کی نگرانی میں اسکاؤٹ گائڈ ٹریننگ مہیا کرائی گئی اور اس کا مظاہرہ بھی کیا گیا، جس کو میڈیا نے منفی انداز میں نشر کیا لیکن قائد ملت ناظم عمومی جمعیة علماء ہند نے اس کو مثبت قدم بتاتے ہوئے ماہ جولائی دیوبند میں منعقدہ جمعیة یوتھ کلب اسکاؤٹ ٹریننگ کے دوران اعلان کیا تھا کہ چھ ماہ میں دس ہزار نوجوانوں کو تربیت دے کر تیار کیا جائے گا جو فروری 2019ء میں عوامی طور پر اپنی نمائش پیش کریں گے، اسی ٹارگیٹ  کو حاصل کرنے کے لئے جمعیة علماء کے ذمہ داران اور کارکنان مسلسل سرگرم عمل ہیں۔
اسی تعلق سےکل بروز منگل جمعیة علماء متحدہ پنجاب کے کارکنان اور ذمہ داران نے  گاؤں ترواڑہ میں ایک اہم میٹنگ کی، جسمیں ضلع نوح اور پلول کے جمعیة علماء کے کارکنان نے حصہ لیا اور  اس میٹنگ میں  بطور مہمان سیکریٹری جمعیة علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب اور آرگنائزر جمعیة علماء ہند مولانا احمد عبداللہ صاحب اور مولانا کلیم الدین صاحب صدر دفتر  دہلی سے تشریف فرما رہے۔
دوسری میٹنگ کا انعقاد سیکری ضلع بھرتپور میں کیا گیا جس میں ضلع الور اور بھرتپور کے کارکنان نے حصہ لیا  اور جمعیة علماء ہند کے صدر دفتر سے آئے ہوئے مہمانانِ گرامی کے علاوہ مولانا یحییٰ کریمی صاحب بھی شریک رہے اور ان حضرات کے  علاوہ دیگر متعدد افراد نے بھی شرکت کی۔