اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فوقانیہ مولوی کا امتحان پرامن ماحول میں مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 1 September 2018

فوقانیہ مولوی کا امتحان پرامن ماحول میں مکمل!

ابرار نعمانی
ــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز یکم ستمبر 2018) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام 27/اگست سے شروع فوقانیہ مولوی کا امتحان پانچویں اور آخری دن ضلع کے دس امتحان مراکز پر اور پر امن ماحول میں مکمل ہوگیا، مرکز امتحان فوقانیہ متھرا ہائی اسکول سیتامڑھی میں 1120طلبہ میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 994، لچھمی ہائی اسکول سیتا مڑھی میں 540 طلباء میں سے
حاضر طلبہ کی تعداد 400، پروجیکٹ گرل اسکول بیلسنڈ میں 94 طلباء میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 90، ڈی پی ایس پوپری میں 808 میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 720، مولوی امتحان مراکز مارواری مڈل اسکول سیتامڑھی میں 410 میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 383، کنیا مڈل اسکول سیتامڑھی میں 630 میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 588، ایم آر ڈی مڈل اسکول سیتامڑھی میں 291 میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 259،ماڑواری مڈل اسکول پوپری میں 709 میں سے حاضر طلباء 620، تلک شاہ مڈل اسکول پوپری میں 625 میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 559، اور مڈل اسکول مولانگر پوپری میں 537 میں سے حاضر طلبہ کی تعداد 487 ہے.
 سبھی امتحان مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرامن ماحول میں مکمل ہوگیا، فوقانیہ مولوی کا یہ امتحان دو وجہ سے بہت ہی ہنگامہ خیز رہا ایک تو نصاب میں انگریزی کو شامل نہ کرنے کی وجہ سے دوسرے جمعہ کے دن بھی امتحان معنقد کرنے کی وجہ سے افراتفری کا ماحول بنا رہا، سارے امتحان دہندہ کی قسمت کا فیصلہ جوابی کاپیوں میں بند ہوگیا ہے.