محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 19/ستمبر 2018) سماجی کارکن وائمہ مساجد مدھوبنی کے مولوی ابوالکلام شکیل آزاد، فروغ ملت تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد سالم آزاد، مولوی عبداللہ، ڈاکٹر شکیل تارہ بابو حاجی محمد طیب، کانگریس لیڈر حسیب اختر عرشی، عطاءالرحمن سابق مکھیا، زاہد انصاری، عیسی انصاری، سرف عالم انصاری، متفقہ طور پر پریس ریلیز جاری کرکے بتایا موب لنچنگ کے نام پر اقلیتوں و دلتوں پر حملہ کرنا بزدلی ہے، ان علمائے کرام و دانشوران نے موب لنچنگ کے نام پر ملک گیر پیمانہ پر جاری سیاست کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست قوتوں کی منظم و خطرناک شازس ہے، ان لوگوں نے بتایا کہ شک کے نام پر جنوب اور مشرق سے لیکر مغرب ہر خطہ میں موب لنچنگ کے ذریعہ بالخصوس مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.
منی پور میں چوری کے شک میں ایم بی اے کے طالب علم فاروق احمد خان کو ہجوم نے بے رحمی سے پٹائی کی، ان لوگوں نے اس واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی آر ایس ایس ترقی کے اصل ایجنڈے سے عوام کی توجہ ہٹانے اور ملک کا ماحول گندا، خراب کرنے کے لئے ایک بار پھر موب لنچنگ کے نام پر معاملہ کو اٹھا رہی ہے، اور عوام کو مشتعل اور جذباتی بنا کر پورے ہندوستان میں لوک سبھا الیکشن میں فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے.
مدھوبنی ضلع کے علمائے کرام ودانشوران نے کہا کہ ملک میں اتنی خراب صورت حال پیدا کی جارہی ہے، اور اقلیتوں و دلتوں کو اب گھر سے تجارت کے لئے نکلنا مشکل ہو گیا ہے اور مودی حکومت میں عوام خوف زدہ بھی ہو رہی ہے، آر ایس ایس کے اشارے پر بی جے پی اقلیتوں اور دلتوں پر ظلم کر رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جو ملک کے لئے خوش آئند علامت نہیں ہے.