اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیرنگر: کیتھولیا گاؤں میں روڈ کی خستہ حالی سے دیہاتیوں نے کیا ناراضگی کا اظہار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 September 2018

سنت کبیرنگر: کیتھولیا گاؤں میں روڈ کی خستہ حالی سے دیہاتیوں نے کیا ناراضگی کا اظہار!

سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 6/ستمبر 2018) ترقیاتی بلاک بلہر کے کیتھولیا گاؤں میں سڑک مکمل طور پر گڈھوں میں تبدیل ہوچکی ہے، جس سے گاؤں والوں کا گاؤں سے باہر نکلنا یا باہر سے گاؤں میں آپانا دشوار ہوگیا ہے، جس سے گاؤں والوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے، سڑک میں جگہ جگہ گڈھے ہوجانے کی وجہ سے ذرا سی بارش سے پوری سڑک میں تالاب کی طرح پانی بھر جاتا ہے، جس سے تنگ آکر گاؤں والوں کا غصہ پھوٹ پڑا، اور گاؤں والے مظاہرے پر اتر آئے.
مظاہرے کی قیادت کر رہے کل ہند مجلس التحاد المسلمین کے ضلع جنرل سکریٹری وسیم خان وسیم مشاہدالاسلام وغیرہ نے بتایا کہ سڑک بننے تک احتجاج جاری رہے گا، اگر جلد ہی سڑک پر کام شروع نہیں ہوا ڈی ایم کا گھیراؤ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ سڑک اسی طرح خستہ حال ہے سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے کئی بار شکایت کی گئی اور ان کا ذہن اس طرف کئی بار مبذول کرایا گیا لیکن سب بے سود رہا، اور کسی نے کیتھولیا گاؤں کی خبر نہیں لی، یہ سڑک چار پانچ سال قبل بنوایا گیا تھا جس میں دوکلو میٹر تک سڑک پر کام ہوا، لیکن تین کلومیٹر تک چھوڑ دیا گیا نیز کیتھولیا گاؤں میں بھی کوئی کام نہیں ہوا تبھی ہی یہ سڑک ویسے ہی پڑی ہے.
 واضح ہو یہ سڑک بھگوسا، بھیلاکلاں، سمنتھا، بلواسینگر، وغیرہ کو جوڑتی ہوئی رودھولی کی شاہراہ سے مل جاتی ہے، مظاہرے میں شریک ارشاد عالم ضلع صدر، ارشاد خان، صابر علی، ہری رام چورسیا، جمعیت اللہ، سہیل احمد، محبوب چودھری، راہل چورسیا، عبدالرحیم شیخ وغیرہ موجود رہے.