شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 11/ستمبر 2018) ملک میں بڑھتی ہوئی بد عنوانی اور مہنگائی کے خلاف آج بھارت بند کی مہم بہت حد تک کامیاب رہی ہے، ہر ضلع اور ہر شہر میں کثیر تعداد میں لوگوں نے سڑک جام کر کے اپنے غصے کا اظہار کیا اور حکومت وقت کی گھٹیا پالیسی اور آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی کے خلاف نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ اب من مانی نہیں چلے گی، عوام بیدار اور ملک کا نوجوان بیدار ہوچکا ہے، مہنگائی پر روک لگاؤ اور سر سے پانی اونچا ہوچکا ہے جیسے ڈھیر سارے نعروں سے پورا ہندوستان گونج اٹھا.
بھارت بند کی اس مہم کی ایک جھلک مدھوبنی ضلع کے رہیکا بلاک میں بھی دیکھنے کو ملی جہاں سیکڑوں نوجوان، بچے اور بوڑھے رہیکا بلاک صدر اور ککرول دچهنی کے مکھیا ثناءاللہ کی رہنمائی اور رہبری میں ہاتھ سے ہاتھ سے ملاکر موجودہ سرکار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، راہیں چلتی ماؤں اور بہنوں کی لٹتی ہوئی عصمتوں پر روک لگاؤ، جیسی باتیں کہتے نظر آئے.
کانگریس صدر ثناءاللہ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا ہندوستان مہنگائی کے ملبے میں دب چکا ہے پٹرولیم سے لے کر دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، کانگریس کے ذریعہ چلائی گئی یہ مہم تاریخ ساز رہی، حکومت کی دوہری پالیسی اور اس کا اصل چہرہ اب لوگوں کے سامنے کھل کر سامنے آچکا ہے جس کے نتیجے میں وقتا فوقتا ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ آنے والے چناؤ میں بی جے پی کو منہ کی کھانی پڑے گی.