ہر مومن کے دل میں شہادت کی تمنا ہونی چاہیے: مولانا آفتاب عالم ندوی
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 11/ستمبر 2018) شہادت کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود شہادت کی تمنا ظاہر کی ہے شہید کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی مغفرت ہوجاتی ہے اسلئے ہر مومن کے دل میں شہادت کی تمنا ہونی چاہیے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی مبلغ شعبہ دعوت و ارشاد ندوه العلماء نے کیا، وہ مدرسہ رحمانیہ مکارم نگر میں جلسہ شہدائے اسلام سے بحیثیت مقرر خصوصی خطاب کررہے تھے.
مولانا آفتاب عالم ندوی نے مزید کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے اسلئے کی جب ہمیں دینی سے واقفیت ہوگی تبھی ہمیں اسلام کی روشنی میں شہداء اسلام کا مقام و مرتبہ معلوم ہوگا، اس موقع پر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم دینی علوم میں مہارت حاصل کریں گے، مولانا ندوی نے حسن سلوک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہی اسلام کا امتیاز ہے اسلئے ہمیں مخالفین و معادنین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے.
صدر جلسہ مولانا محمد غفران ندوی انچارج شعبہ دعوت و ارشاد ندوه العلماء نے کہا کہ شہادت ایک بڑا اعزاز ہے اور ایسی فلاح ہے جسکی نظیر نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہداء اسلام کی زندگی پوری امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے.
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نظامت مولانا مسعود عالم ندوی نے کی.
خصوصی شرکاء میں مولانا ضیاءالرحمان ندوی بلھرہ بارہ بنکی، مولانا عطاء الرحمن ندوی، مولانا عبد المعید ندوی، ماسٹر رفیع، مولانا عرفان ندوی، قاری عزیز اللہ متعلم ندوه العلماء وغیرہ شامل رہے.