عبدالخالق القاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
مظفرپور(آئی این اے نیوز 10/ستمبر 2018) کانگریس نے مہنگائی, بدعنوانی, رشوت خوری اور پٹرولیم اشیاء کے بڑھتے قیمت کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا تھا وہ پوری طرح کامیاب رہا، آج ملک کی عوام کمر توڑ مہنگائی سے پریشان ہے، مہنگائی اس قدر حاوی ہوگئی ہے کہ غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل پا رہی ہے، مودی حکومت کے گندے پالیسیوں کے سبب ملک کا ہر غریب فاقہ کشی کا شکار ہے، اس لئے کانگریس اور اس کے ساتھ دیگر بڑی پارٹیوں نے مہنگائی کے خلاف بھارت بند کا اعلان کردیا جس کی حمایت اس ملک کے ہزاروں عہدہ داران اور لاکھوں سیاسی و سماجی کارکنان نے کیا اور جگہ جگہ ٹائر جلاکر سڑک جام کرکے کمر توڑ مہنگائی سے نجات کی دعا کی، آسمان چھوتی مہنگائی، بدعنوانی، جمع خوری، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور پٹرولیم اشیاء کے بڑھتے ہوئے قیمت کے خلاف مظفرپور شہر کے سیکڑوں عہدہ داران اور کارکنان نے سڑک جام کرکے بھارت بند کی حمایت کی، وہیں دیہی علاقوں میں بھی بھارت بند کا پورا پورا اثر دیکھنے کو ملا، لوگوں نے اسے تاریخ ساز بھارت بند بتایا.
اس موقع پر بذریعہ فون مولانا رضوان عالم القاسمی صدر جمیعۃ علماء سیمانچل نے مختلف سیاسی جماعتوں و حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ذریعہ موقع بموقع صوبائی و ملکی سطح پر ہونے والے عام ہڑتال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے عام شہریوں کا نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہوتا ہے، اس لئے احتجاج کے طریقہ کو عام ہڑتال کے بجائے صوبائی و قومی راجدھانیوں میں پر امن و مظاہرے کے ذریعہ اپنے مطالبات منوانے چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیں، یہ سب انتخابات کے قریب آتے ہی ووٹ کی خاطر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کیا جارہا ہے,انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذات برادری, ریزرویشن, مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال کیا جاتا ہے، لیکن ملک میں اقلیتوں، پسماندہ طبقات اور دلتوں کے خلاف جو ظلم و زیادتی اور ماب لنچنگ ہورہی ہے، اس پر کھل کر سامنے آنے سے سب دامن بچا رہے ہیں.
سیاسی کارکن معظم علی عرف لڈو نے نمائندہ سے ایک جاری بیان میں کہا کہ جب سے مرکزی حکومت اقتدار میں آئی ہے جھوٹے اعلانات کرکے یہاں کی عوام کو ٹھگنے کا کام کیا ہے، جس کا بڑے پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، بھارت بند نے پورے ملک میں کامیابی کا پرچم لہرا دیا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ آنے والے انتخاب میں بی جی پی کا صفایا ہو جائے گا، وہیں کچھ لوگوں نے مودی جی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مودی جی بیان بازی اور وعدوں سے کام نہیں چلنے والا عوام کے سامنے اب آپ کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے، جس کی وجہ سے وقفہ وقفہ سے بھارت بند ہو رہا ہے اور جگہ جگہ احتجاج اور مظاھرے ہو رہے ہیں.
واضح رہے کہ ملک میں گذشتہ کئی دنوں سے پٹرولیم اشیاء میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، اور بڑھتی قیمتوں سے عوام راحت کے بجائے کلفت محسوس کر رہی ہے، پٹرول 12 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دھلی میں پٹرول کی قیمت 12 پیسے بڑھ کر 80 روپے 50 پیسے فی لیٹر پر پہونچ گئی ہے، اس بے تحاشا قیمت کے اضافہ اور آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف کانگریس نے بھارت بند کا اعلان کیا تھا جو پوری طرح کامیاب اور تاریخ ساز رہا.
سیتامڑھی، مظفرپور اور دیگر اضلاع سے یہ خبر موصول ہوئی کہ ٹرینیں بھی پٹری پر رینگنے کے بجائے گھنٹوں اسٹیشنوں پر کھڑی رہیں، مظفرپور شہر پوری طرح جام رہا لوگوں نے نعرے بازی بھی کی اور آگے آنے والے انتخابات کا بھی پوری طرح بائیکاٹ کیا.