اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی جمعیت علماء کی جدید ممبر سازی مہم شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 8 September 2018

سیتامڑھی جمعیت علماء کی جدید ممبر سازی مہم شروع!

ابرار نعمانی
ـــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 8/ستمبر 2018) سیتامڑھی میں جمعیت علماء ہند کی جدید ممبر سازی مہم شروع ہوچکی ہے، کسی بھی تنظیم کی مضبوطی اس کی ممبر شپ پر منحصر کرتی ہے اس لئے جمعیت کے کارکنان کو جدید ممبر سازی مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ضرورت ہے، مذکورہ باتیں مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء ضلع سیتامڑھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بہت ساری تنظیمیں ہیں مگر جمعیت علماء جیسی منظم مضبوط تنظیم کوئی نہیں، اس لئے کہ اس کا ماضی بھی روشن ہے اور حال بھی تابناک ہے.
مولانا نعمانی نے جدید ممبر سازی کے تعلق سے جمعیت کے کارکنان کو پوری لگن اور یکسوئی کے ساتھ وقت فارغ کرکے ممبر سازی میں حصہ لینے کی تلقین کی اور کہا کہ آج ملک میں جمیعت علماء ہند جیسی تنظیم کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، جمعیت علماء نے ہمیشہ ملک وملت کیلئے ہر طرح کی قربانیاں پیش کی ہے، اور آج بھی ملک کے سلگتے ہوئے حالات میں بھی جمعیت علماء خاموش تماشائی بنی نہیں بیٹھی ہے بلکہ ہر موڑ پر ملک وملت کی رہنمائی کیلئے میدان میں سرگرم عمل ہے، ممبر سازی کا مطلب دراصل جمعیت کے کاموں کو مسلمانوں سے روشناس کرانا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کا ہدف رکھا گیا ہے، جمعیت علماء ایک دستوری جماعت ہے ممبر سازی اسکی بنیادی قوت ہے، بنیادی ممبران ہی مقامی ضلعی و ریاستی وارکان مرکزیہ کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے اس لئے جدید ممبر سازی پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے.