حافظ دانش فلاحی
ــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/ستمبر 2018)ہم خیر امت ہیں، برائی سے روکنا اور بھلائی کی دعوت دینا ہماری پہچان ہے، اس ذمہ داری سے راہ فرار ممکن نہیں ہے، اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایک اخلاقی اور سماجی جرم بھی ہوگا اور اللہ کے سامنے جواب دہی کرنی ہوگی۔
ایک چھوٹا سا بچہ کھلی چھت پر کھیل رہا ہو اور کھلیتے ہوئے چھت کے کنارے پر آکر بس گرنے ہی والا ہو اور ہم نیچے کھڑے دیکھ ہو رہے ہوں تو ہماری ذمہ داری کیا بنتی ہے ؟
1۔ہم آواز دے کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے۔
2۔اس کے گھر والوں کو آگاہ کریں گے ۔
3۔اگر کوئی مدد کو آگے نہ بڑھے یا وہ آپ کی آواز نہ سن پائے تو آپ دوڑ کر اس کو خود بچانے کہ کوشش کریں گے۔
4۔آپ کھڑے ہوکر تماشہ دیکھیں گے کہ وہ آپ کا بچہ نہیں ہے ۔
مذکورہ بالا چاروں صورتوں میں آخری صورت انسانیت کی پستی اور اخلاق زوال کی علامت ہے اور بقیہ تینوں صورتیں انسانی ہمدردی کی بنیاد ہے۔
اس وقت ملک عزیز کو اسی انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے، عمل قوم لوط کے قانونی جواز کے بعد اب خیر امت کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، ملت آگے ائے اور اس ملک کو اس کے ہولناک انجام سے آگاہ کرے، اور یہ کام ہمیں اور آپ جیسے لوگوں کو ہی کرنا ہے، جماعت اسلامی کا شعبہ دعوت اور ان کا لٹریچر اس سلسلے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔