شہزاد احمد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/ستمبر 2018) کمراواں موڑ (فرید گنج چوراہا) چھاؤں اعظم گڑھ میں گزشتہ دن فیملی ہیلتھ کیئر ومیٹر نٹی سینٹر کا شاندار افتتاح ہوا، ماسٹر ارشاد احمد صاحب کی اجازت سے حضرت مفتی عبدالقدوس صاحب کی پُر مَغز دعا سے اس سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا، اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً ایک سو چالیس 140 مریضوں کی جانچ و علاج مفت کیا گیا، اس فری طبی کیمپ میں ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر محترمہ حلیمہ خاتون، ڈاکٹر عبداللہ عباس، ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر اے کے شرما، ڈاکٹر دیواکر دیویدی وغیرہ موجود رہے.
ڈاکٹر سرفراز احمد اعظمی سے جب اس سینٹر کے قیام کا مقصد معلوم کیا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیاکہ اس نے ہم کو اس فن سے نوازا اس کے بعد بتلایا کہ ہم اس فن (پیشے) کے ذریعے مخلوق کی خدمت اور سماج سیوا کو اولین ترجیح دینا چاہتے ہیں، ڈاکٹر سرفراز احمد اعظمی جو کہ چائلڈ اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن اینڈ سرجن ہیں، اور ڈاکٹر حلیمہ خاتون ماہرِ اَمراضِ نِسواں اور نارمل ڈلیوری کے لیے کافی مشہور ہیں، ان سے ملنے کا متعینہ وقت صبح 8 بجے سے 12 بجے تک اور شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک مقام ننداؤں لال پوکھرا پر، اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک چھاؤں میں ہے.
واضح ہو کہ اس اسپتال میں مریض کے داخلے کی سہولت، جنریٹر کی سہولت، نارمل و سرجیکل ڈلیوری کی سہولت، ہر طرح کے چھوٹے بڑے آپریشن کی سہولت، آن کالنگ ڈاکٹر کی سہولت، آکسیجن، نیبولائزر، ڈاپلر، پیتھالوجی، ایمرجنسی سیوا چوبیس گھنٹہ، اور ایمبولینس کی سہولت بھی دستیاب رہے گی.
اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب مفتی عبدالقدوس صاحب، جناب مفتی احمداللہ صاحب پھولپوری، جناب عادل شیخ صاحب سابق ممبر اسمبلی، جناب توقیر عالم عرف اچھو صاحب جناب ماسٹر ارشاد صاحب، مولانا جمال انور صاحب، مولانا ریاض احمد صاحب مولانا الیاس صاحب، جاوید اکرم صاحب لیکچرار شبلی کالج اعظم گڑھ،شمیم احمد چنو پردھان، وبھوتی سروج صاحبان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے.