ابرار نعمانی
ــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 7/ستمبر 2018) مدارس اسلامیہ سے ہی دین و اسلام زندہ ہے یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق کی بھی اعلی تربیت دی جاتی ہے، اس کی حفاظت اور تعاون کیلئے مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ان تاثرات کا اظہار ڈاکٹر داؤد علی سابق ایم ایل اے ڈمراؤں بکسر وسابق رکن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، و بہار ریاستی حج کمیٹئ پٹنہ نے مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی میں ایک مختصر تقریب کے بعد مدرسہ کے معائنہ رجسٹر میں اپنے تاثرات کو رقم کرکے کیا، وہ ایک وفد کے ساتھ یہاں تشریف لائے تھے،
ان کا زبردست استقبال پھولوں کا گلدستہ دیکر مولانا محمد صدر عالم نعمانی بانی ومہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی وصدر جمعیت علماء سیتامڑھی ودیگر لوگوں نے کیا.
اس دوران انہوں نے موجود لوگوں سے کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم آج کے وقت کی اہم ترین ضرورت بن گئی ہے انہوں اپنی جانب سے ایک کمپیوٹر مدرسہ کو دینے کا وعدہ کیا، انہوں نے مدرسہ کے کلاس روم، مطبخ اور آفس کا باریکی سے معائنہ کیا اور چل رہے تعمیری کاموں کا بھی جائزہ لیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم وقت میں بہت اچھا کام ہوا اور ہورہا ہے طلبہ کی کثیر تعداد کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہ مدرسہ علاقے کا ایک مثالی ادارہ ثابت ہوگا.
اس موقع پر مدرسہ کے سکریٹری محمد بشیر، محمد نظام الدین، حافظ شبیر احمد، افتخار احمد، محمد ارشاد، ابرارالحق نعمانی، محمد امیرالحق، محمد ضمیر، عبدالکریم، محمد ممتاز، محمد علی امام، محمد صغیر، محمد عبید وغیرہ موجود تھے.