اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قرآن پاک پڑھنے پڑھانے والے محافظوں کی اللہ پاک حفاظت کرے گا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 September 2018

قرآن پاک پڑھنے پڑھانے والے محافظوں کی اللہ پاک حفاظت کرے گا!

سالم آزاد
ـــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 21/ستمبر 2018) قرآن پاک کے پڑھنے اور پڑھانے والے محافظوں کی بھی اللہ تعالی حفاظت فرمائے گا مذکورہ باتیں مدھوبنی شہر کے قلب میں واقع مدرسہ اصلاح ایمان بھوارہ میں منعقد تحفظ قرآن وانجمن اصلاح کلام ہفتہ واری پروگرام کے موقع پر محمد سالم ابوالکلام شکیل آزاد بانی مولوی ابوالکلام شکیل آزاد فروغ ملت تنظیم نے اپنے خطاب میں کہا، انہوں نے کہا کہ قرآن تمام انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے نازل کیا گیا جن لوگوں نےقرآن کریم کو اپنے سینوں سے لگایا اللہ تعالی نے دنیا میں ایسے لوگوں کی عظمت میں چار چاند لگادیا.
اس اجلاس کا با ضابطہ آغاز محمد سہیل بصیر کی تلاوت سے ہوا، نظامت کے فرائض مولانا ابو اختر نے انجام دیا.
اس موقع پر مولانا نےکہاکہ قرآن پاک ایسی برکت کتاب ہے جس نے پڑھایا اور پڑھا چھوا بوسہ لیا اس کو محبت سے دیکھا سینے سے لگایا بھی عبادت ہے، قرآن پاک کو پڑھنے کے ساتھ اس کے احکام پر عمل کرنے کی سعی کرنی چاہیے اور تمام مسلمانوں کو رب العالمین کے محبوب ترین کلام سے اپنا رشتہ جوڑ لینا چاہیے، قرآن نے اسی لئے دین کے ساتھ دنیا کی بھلائی کی دعا ما نگنے کی تلقین کی اور یہ تنبیہ کی کہ صرف طلبگار دنیا نہیں یا صرف دین نہیں کہ تارک الدنیا بن جاؤ.
اخیر میں صدر انجمن اصلاح کلام کی دعا پر انجمن کلام اختتام پذیر ہوئی، موجود طلبہ وطالبات محمد ریحان شاہد، محمداسلام انور، درخشاں پروین، نصرت جہاں،مولانا اسلم، مولانا اکرم، مولانا رکن الدین  وغیرہ موجود تھے.