محمدصدرعالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 4/ستمبر 2018) درس تدریس میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے پرائمری اسکول پنچایت بھون مہسول سیتامڑھی کی معلمہ نصرت خاتون کا نام ریاستی ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب ہوا ہے،
نصرت خاتون کو 5 ستمبر ٹیچر ڈے کے موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار اور وزیر تعلیم کرشن نندن پرساد پٹنہ کےشری کرشن میموریل ہال میں اعزاز سے نوازیں گے، سیتامڑھی کے اساتذہ اور علم و ادب سے ادنیٰ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے بھی نصرت خاتون کا یہ انتخاب باعث صد افتخار ہے، ٹھیکے پر بحال ٹیچر کو اس سے قبل کوئی بھی ایوارڈ نہیں ملا تھا، نصرت خاتون کے نام یہ پہلا ایوارڈ ہے، نصرت خاتون05/06/2007 کو پرائمری اسکول پنچایت بھون مہسول سیتامڑھی میں درس وتدریس سے منسلک ہوئیں اس وقت اسکول کے پاس کوئی عمارت نہیں تھی چند بچوں کو کھلے آسمان کے نیچے پڑھانا شروع کیا، آج اسکول کی اپنی عمارت ہے اور دوسو سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں، نصرت خاتون فاضل (ایم اے) ہے انکے شوہر محمد تنویر عالم مقام جالے ضلع دربھنگہ بھی مڈل اسکول منوا جالے دربھنگہ میں ٹیچر کے عہدہ پر فائز ہیں، نصرت خاتون کا میکے مہسول سیتامڑھی ہے انکے والد کا نام الحاج حشمت حسین ہے نصرت خاتون چھ بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر ہے، چھ بھائی بہن میں پانچ ٹیچر ہے جبکہ ایک بھائی محمد ارمان علی مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی کے منتظمہ کمیٹی کے صدر ہیں.
نصرت خاتون کے اس انتخاب پر مبارکباد دینے والوں میں ڈاکٹر رنجو گیتا ایم ایل اے باجپٹی، دیویش چند رٹھاکر ایم ایل سی، دیویندر ساہ نائب چیئرمین ضلع پریشد سیتامڑھی،محمد صدرعالم نعمانی، ظفر کمال علوی سکریٹری مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی، مولانا عبدالودود مظاہری، اشرف علی سمیت بہت سےسیاسی سماجی کارکنان اور دانش وروں نے نصرت خاتون کو مبارکباد ونیک خواہشات پیش کی ہے.