اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لکھنؤ: فٹ بال لگنے سے درالعلوم ندوة العلماء کے طالب علم "سید حبیب اللہ منی پوری" کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 September 2018

لکھنؤ: فٹ بال لگنے سے درالعلوم ندوة العلماء کے طالب علم "سید حبیب اللہ منی پوری" کا انتقال!

حذیفہ اعظمی
ـــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 6/ستمبر 2018) دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طالب علم کا کھیل کے دوران سینے پر فٹبال لگ جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے انا للہ وانا الیہ راجعون. جس کا نام سید حبیب اللہ تھا، جو منی پور سے تعلق رکھتا تھا، دارالعلوم ندوة العلماء کے خصوصی ثانی کا طالب علم تھا.
موصولہ خبر کے مطابق سید حبیب اللہ منی پوری اپنے ساتھیوں کیساتھ عصر بعد گومتی ندی کے کنارے جهولے لال پارک میں فٹ بال کهیل رہے تهے اچانک سینے پر بال لگنے سے سانس رک گئی اور بیہوش ہو گئے،  فوراً ٹراما سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انتقال کی خبر دی، ایکسڈینٹل کیس ہونے کی وجہ سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا.
خبر لکھے جانے تک تجہیز و تکفین کی کوئی اطلاع نہیں ملی.