اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہم جنس پرستی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، مشرقی دنیا کے لیے ناقابل قبول اور اذیت ناک: دارالعلوم دیوبند

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 7 September 2018

ہم جنس پرستی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، مشرقی دنیا کے لیے ناقابل قبول اور اذیت ناک: دارالعلوم دیوبند

رضوان سلمانی
ــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/ستمبر 2018) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ہم جنس پرستی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب اور ہر مہذب معاشرے میں جنس پرستی ممنوع قرار دی گئی ہے، اخلاقی اور فطری طور پر یہ عمل ناپسندیدہ اور ناقابل قبول ہے، اسلام اس
کو شدت کے ساتھ حرام قرار دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت کے اس فیصلے پر ہم اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے اس لیے کہ فیصلے کی کاپی ہمارے پاس نہیں ہے، لیکن جتنا خبروں سے معلوم ہوا ہے اس سے یہی قیاس کیا جاسکتا ہے کہ یہ مہذب معاشرے کیلیے یہ فیصلہ کم از کم مشرقی دنیا کے لیے یہ ناقابل قبول اور اذیت ناک ہوگا۔
 مفتی ابوالقاسم نے اس سلسلے میں ہندوستان کے مہذب اور ذمہ دار افراد کو قانونی چارہ جوئی کیلیے کہا ہے۔