سمستی پور(آئی این اے نیوز 5/ستمبر 2018) سمستی پور صدر بلاک کی پنچایت حکیم آباد کے نوادہ گاؤں رہائشی و عالمی شہرست یافتہ شاعر قیصر صدیقی سمستی پوری کا شہر کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں منگل کی شام تقریباً 07:15 بجے انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون.
قیصر سمستی پوری کے انتقال کی اطلاع سے ادبی دنیا میں مایوسی ہے اور ان کے محبان ان کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔واضح ہوکہ قیصر صدیقی سمستی پوری فطری شاعر تھے، ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جس میں "صحیفہ" شعری مجموعہ "روشنی کی بات " حمد و نعت کا مجوعہ "ڈوبتے سورج کا منظر" غزلوں کا مجموعہ "سجدگاہ فلک " وغیرہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں، انہوں نے کئی مشہور قوالی بھی لکھی ہے جس میں " اپنے ماں باپ کا تو دل نہ دکھا " " مسلمانوں سنبھل جاؤ قیامت آنے والی ہے" جیسے کئی مشہور تخلیقات کے خالق بنے، ان کی ایک نظم "عورت" ادبی دنیا میں عروج بام تک پہنچ عوام کے ذہنوں کو سرور بخشا ہے۔