اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: باغپت: مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں RBSK کی جانب سے طبی کیمپ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 September 2018

باغپت: مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں RBSK کی جانب سے طبی کیمپ!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز 6/ستمبر 2018) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں RBSK کے زیر اہتمام ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک طبی کیمپ منعقد کیا، جس میں طلباء کی جسمانی بیماریوں کا جائزہ لیا گیا.
مدرسہ کے اندر سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر للتہ شرما کے ہمراہ مدرسہ میں پہونچی، جس میں انہوں نے طلباء کی جسمانی بیماریوں کو جانچا، جن کو بیمار پایا ان کو ضروری دوائیاں دی گئی، اور بہت سارے طلباء کی آنکھوں کی بھی جانچ کی گئی، جن کو کچھ وقت بعد سرکاری ہسپتال کی جانب سے چشمے مہیا کرائے جائے گیں.
اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر عبد الواجد، ڈاکٹر رینو، اور مدرسہ کے ذمہ داران واساتذہ و اراکین شوری موجود رہے.