جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کیرل سیلاب زددہ علاقے کادورہ کیا، ارناکولم میں مکان کا سنگ بنیاد رکھا، کہا کہ مومن کی ایک پہچان یہ ہے کہ وہ مصیبت کے وقت دوسروں کے لیے کھڑا ہو ۔جمعیۃ کی طرف سے اب تک پانچ کروڑ سے زائد کا ریلیف ورک مکمل ، پچیس ہزار خاندان مستفید ہوئے ۔
کوچی/نئی دہلی(آئی این اے نیوز 9/اکتوبر 2018) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے آج کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر مولانا مدنی نے بازآبادکاری کے تحت پراور بستی ضلع ارناکولم میں ایک مکان کا سنگ بنیاد رکھا ۔انھوں نے اعلان کیا کہ جمعیۃ علماء ہند پہلے مرحلے میں ضرورت مندوں کے لیے سو نئے مکانات تعمیر کرے گی، نیز سوپرانے مکانات کی مرمت کرائے جائی گی، مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے اب تک یہاں پانچ کروڑ سے زائد کی راحت رسانی اور بازآبادکاری کا کام کیا ہے جس سے پچیس ہزار خاندان مستفید ہوئے ہیں ۔
انہوں نے اس موقع پر ایک مشاورتی میٹنگ میں اپنے کارکنان سے کہا کہ ہم نے اپنی خدمت سے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا ہے، بلکہ اللہ رب العلمین کے شکر گزار ہیں اس نے کام کرنے کا موقع دیا اور یہاں ہمارے بھائیوں نے ہماری پیش کردہ خدمات کو قبول کیا، مولانا مدنی نے اس بات پر زور دیا کہ قبولیت کا تعلق کام کے بڑے ہونے سے نہیں ہے بلکہ اخلاص سب سے موثر وسیلہ ہے ،ہمارے کام میں جتنا اخلاص ہو گا، وہ اللہ کے یہاں اتنا ہی بڑا ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ یہ مومن کی صفت ہے کہ وہ مصیبت کے وقت دوسروں کے لیے کھڑا ہوا اور اپنی طرف سے کسی کی تکلیف کو ختم کرنے کی کوشش کرے ۔انھوں نے کہا کہ جمعیٰۃ نے بلا تفریق ہندو اور مسلمان انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرنے کی ایک شناخت قائم کی ہے ۔انھوں نے جمعیۃ کے کارکنان سے کہا کہ وہ بیوہ اور معذور افراد کی ضرورت ترجیحاتی بنیاد پر پوری کریں ۔
ازیں قبل مولانا مدنی نے آگے کی بازآبادکاری سے متعلق الجامعۃ الکوثریہ اڈتلا آلووا میں تمام ذمہ داران کی مشاورتی میٹنگ کی، سربراہی بھی کی، جس میں کیرالہ ریلیف کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد سفیان نے جمعیۃ کی جانب سے کیے گئے سروے رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے بموجب کل 43861 مکانات سیلاب کی زد میں آکر ٹوٹ پھوٹ گئے جب کہ 3515 مکانات بالکلیہ طور سے منہدم ہو گئے ۔
مولانا مدنی نے آج کے دورے میں توورت بستی میں منعقد ایک تقریب کے دوران ضرور ت مند بیوہ خواتین کے درمیان سلائی مشین بھی تقسیم کی، اس کے بعد مسجد نور پراوور میں چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والے نو افراد کے درمیان کل ساڑھے تین لاکھ روپیہ کی نقد تقسیم چیک کی شکل میں کی-
ان کے ہمراہ وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا سفیان کنوینر ریلیف کمیٹی ، مولانا محمد ابراہیم ، مولانا زکریا، مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیۃ علماء مغربی بنگال، مولانا مفتی شمس الدین قاسمی بجلی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء کرناٹک ، مولانا منصور کاشفی صدر جمعیۃ علماء تامل ناڈو، مولانا محمد اویس قاسمی ،مولانا احمد سعید خطیب ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء تامل ناڈو،مفتی مدثر قاسمی ، حاجی مسکین ،محمد عارف ،مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی ،فاروق بھائی بنگلور، حافظ سید عاصم عبداللہ، مولانا ہارون رشید، اسعد ، وارڈ ممبر لیڈی رینی، اسٹینڈنگ چیئرمین جمال صاحب، گرام پنچایت صدر شانتا میڈم، ثمیر علی، توصیف احمد، حسن بھائی، خالد بھائی، مقامی علماء کرام و ذمہ داران میں مولانا اشرف نجمی، مفتی رجیب قاسمی، مولانا حیدر، شبیر بھائی، مولوی الیاس، مولانا خالد، تنویر احمد سمیت دیگر معززین و مسلم و غیر مسلم عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔