اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لگاتار قتل کے واردات سے صوبہ اترپردیش میں خوف و ہراس کا ماحول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 October 2018

لگاتار قتل کے واردات سے صوبہ اترپردیش میں خوف و ہراس کا ماحول!

سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2018) اترپردیش میں پے درپے قتل کی واردات سے صوبے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم ہوگیا ہے، جس سے صوبے کی عوام گھروں سے نکلتے ہوئے خوف کھانے لگی ہے، صوبے کی راجدھانی جہاں وزیر اعلیٰ سے لے کر تمام بڑے افسران موجود ہوں وہاں اس طرح کی دل دوز واردات پورے انتظامیہ کو سوال کے گھیرے میں کھڑی کرتی ہے اور صوبے میں کس قدر قانون کا راج قائم ہے اس کی بھی عکاسی کرتی ہے ان باتوں کا اظہار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مجلس عاملہ رکن سنیل یادوں اور جنرل سیکریٹری وسیم خان وسیم نے ایک مشترکہ بیان میں کیا.
لیڈران نے کہا کہ صوبے میں جنگل راج قائم ہوچکا ہے، اور قانون کی بالادستی ایک دم فیل ہوچکی ہے موجودہ بی جے پی کی  قیادت والی سرکار ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، قتل کرنے والے عناصر قتل کی واردات کو انجام دے کر کھلم کھلا گھوم رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی کی طرح ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، فرقہ پرستی کے دم پر ایوان اقتدار پر قبضہ جمانے والی یہ سرکار اپنی ناکامیوں پر پر پردہ ڈالنے کے لئے ترقیاتی کاموں سے عوام کا ذہن بھٹکانے میں مصروف ہے، لیڈران نے کہا کہ خلیل آباد میں ایک ساتھ تین نوجوانوں کا بے دردی کے ساتھ قتل ہوا لیکن قتل کے مجرمین کو سزا دینا تو دور کی بات پولیس آج تک قاتلوں کا سراغ تک نہیں لگا سکی ہے، پولیس کے ذریعہ علی گڑھ میں دونوجوانوں کو فرضی انکاونٹر میں مار دیا گیا، اب لکھنو میں ایک شخص کو انکاونٹر کے ذریعہ قتل کر دیا گیا، لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی، ایسی ناکارہ  ظالم اور نکمی سرکار زیادہ دن تک نہیں چلتی.