پنیارا/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2018) وزیراعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے علاقہ گورکھپور سے متصل مہراج گنج کے پنیارا تھانہ کے تحت برگدوا گاؤں میں 2 فرقوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کھمبے پر ہرے رنگ کا جھنڈا لگا ہوا تھا جسے اتار کر بعض لوگوں نے بھگوا جھنڈا لہرا دیا، اس واقعہ پر دونوں فریق آمنے سامنے آ گئے اور بحث و تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فرقہ وارانہ ہنگامہ برپا ہوگیا، دونوں جانب سے پتھراؤ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6/افراد شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود لوگوں نے انہیں فوراً مقامی اسپتال پہنچایا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھمبے پر لگے جھنڈے کو اتارا اور ہنگامہ برپا کرنے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا، علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ۔
ضلع پولیس افسر دیوندر کمار نے بتایاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے گاؤں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا، انہوں نے بتایا کے فرقہ وارانہ تصادم میں زخمی ہونے والوں کا علاج مقامی سرکاری اسپتال میں جاری ہے، دوسری جانب پنیارا کے تھانے دار منیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، انہوں نے بتایا کہ پول پر لگے ہوئے ہرے جھنڈے کو اتار کر بھگوا جھنڈا لگاتے ہوئے دیکھ کر ایک راہگیر خاتون نے اعتراض کیا جس کے بعد فرقہ وارانہ تصادم بھڑک اٹھا۔