اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: درگا پوجا اور دشہرہ تہوار کو لے کر امن کمیٹی کی میٹنگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 October 2018

مبارکپور: درگا پوجا اور دشہرہ تہوار کو لے کر امن کمیٹی کی میٹنگ!

نائب تحصیلدار حسام الحق فریدی، تھانہ انچارج انسپکٹر منجے سنگھ، چوکی انچارج کوشل کمار پاٹھک، لیکھ پال ونے سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے.

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2018) مبارکپور قصبہ کے پولیس چوکی کے صحن میں اتوار کی شام آئندہ آنے والا تہوار درگا پوجا اور دشہرا کو امن و شانتی سے منانے کیلیے امن کمیٹی کے ایک میٹنگ چوکی انچارج کوشل کمار پاٹھک کی دیکھ ریکھ اور مبارکپور انچارج انسپکٹر منجے سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں تہوار میں امن و شانتی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس دوران خطاب کرتے ہوئے نائب تحصیلدار حسام الحق فریدی اور انچارج انسپکٹر منجے سنگھ نے مشترکہ طور پر کہا کہ دشہرا تہوار امن و شانتی بنائے رکھنے کا سبق دیتا ہے، شہر اور دیہی علاقوں میں درگا پوجا پنڈالو کو لگانے والی کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مکمل طور امن و امان قائم رکھے گا اور شہریوں سے انتظامیہ کی تعاون کرنے کی اپیل کی گئی.
 سٹھياؤں چوکی انچارج منیش اپادھیائے، ذیلی انسپکٹر دویندر سنگھ ، ذیلی انسپکٹر کرشن نند، منو لال ورما، حاجی علی امام وغیرہ نے بھی خطاب کیا.
اس موقع پر ضمیر احمد، شیو پرساد دوبے، ونے سنگھ  لیکھ پال، انسپکٹر منگلا رام، امرديپ، سنتوش سونکر، پترام پرجاپتی، راجن چودھری، سبھاسد عرفان انصاری، فیضان انصاری، اجے جیسوال، وپن اوجھا سمیت تمام لوگ موجود رہے اور نظامت شاہد فاروقی ایڈوکیٹ نے کیا.