اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا کام جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 8 October 2018

ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کا کام جاری!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2018) ضلع میں تمام بلاکوں کے ذریعہ آئندہ لوک سبھا انتخاب 2019 کے ووٹر لسٹ میں نام جوڑنے کا پروگرام بی ایل او کے ذریعہ پرائمری مکتب ککوڑوا بسفی میں منعقد کیا گیا، جو آئندہ 31 اکتوبر 2018 تک چلے گا، لہذا تمام مسلم برادری کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی تمام مسلم تنظیموں آئمہ مساجد اور قوم کے ایماندار لیڈروں کو چاہیے کہ اپنے اپنے علاقہ میں مسلمانوں کو بیدار کریں، جن لڑکوں لڑکیوں کی عمر 18 سال تک یا اس سے زائد ہوگئی ہے تو اپنے اپنے بی ایل او سے مل کر اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کروا لیں.
 آج آر ایس ایس کے وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے جس طرح سے مسلمانوں کو سازش کے تحت آسام اور دیگر صوبوں میں ووٹر لسٹ سے نام کٹوا دیا گیا ہے اور مودی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہی ہے ایسا نہ ہو کہ ہم سوتے رہیں اور ہمارہ ووٹ کا حق ہم سے چھین لیا جائے اور ہمیں ہندوستان کی شہریت سے بے دخل کر دیا جائے، ووٹ سے ہم اپنی طاقت کا اظہار کر سکتے ہیں اور اچھی حکومت بنوا سکتے ہیں، اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے گاؤں پڑوس کے لوگوں کو بھی ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لئے بتائیں.