رپورٹ: محمد ارشادالحق مفتاحی
ــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ہریانہ(آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2018) جمعیت کے آفس حالی کالونی میں صبح 6.30سے 8.00 اور ماڈل ٹاؤن کچہری مسجد میں ہر روز شام 7.30سے 8.30 تک جمعیت کے احباب اس خدمت کو انجام دے رہے ہیں ۔
تین دن کے تجزیہ کے مطابق 90 فیصد لوگوں کے ووٹ کٹ چکے ہیں، جمعیت کی جانب سے شہر کے علماء و ائمہ مساجد سے جمعہ میں ووٹ کی اہمیت جمہوریت میں ووٹ کی طاقت اور نیشنالسٹی کے لئے ووٹر آئی ڈی آدھار کارڈ وغیرہ بنوانے کی طرف توجہ دلانے کی درخواست کی گئی تھی اور ووٹر رجسٹریشن کیمپ کا مساجد میں اعلان بھی کرایا گیا، شہر کی مختلف مساجد میں حضرات علماء نے بیداری لانے کے لئے اس موضوع بیان اور اعلان بھی کیا، کل صبح بعد فجر سے 11بجے تک رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رہا.
جناب ایم ایم اسلام قاری اظہار نے اپنے احباب کے ہمراہ نہایت دلچسپی کے ساتھ حالی کالونی میں اس خدمات کو انجام دیا ، نئے ووٹر لسٹ میں نام پتہ وغیرہ کی تصحیح، ووٹر لسٹ میں ناموں کو تلاش کرنے کا کام بھی کیا اکثر لوگوں کا نام لسٹ سے غائب پایا ۔
جمعیت علماء کی ملت کے ہر فرد سے دردمندانہ اپیل ہے آج ہی اپنے پولنگ بوتھ پر جاکر BLO سے نام ووٹر لسٹ میں چیک کرائیں، اگر آپ کا نام لسٹ میں موجود نہیں تو فوری طور پر اندراج کرائیں، ہر 18 سال کے بچوں کا ووٹر لسٹ میں نام ڈلوائیں، نام پتہ عمر میں تبدیلی یا تصحیح کا کام بھی جاری ہے، اگر 31 اکتوبر 2018 تک نہ کرایا تو پانچ سال تک پھر موقع نہیں ملیگا، آن لائن بھی آپ خود یہ سب کام کر سکتے ہیں.
اگر آپ کے پاس ووٹر آئی ڈی نہیں تو آپ کو غیر ملکی قرار دیا جا سکتا ہے، فرقہ پرستوں کی چالوں کو سمجھو ووٹر کارڈ بنواؤ، ووٹ ضرور ڈالو ووٹ آپکی طاقت ہے، ووٹ کا ڈالنا واجب ہے، خدارا ہر ممکن کوشش کر کے اپنے اپنے دوست احباب بچوں کے آدھار کارڈ شناختی کارڈ اور ووٹر کارڈ بنوالو.