دیوبند(آئی این اے نیوز 8/اکتوبر 2018) دیوبند واطراف دیوبند میں ان دنوں پھیل رہی مہلک بیماریوں کے تناظر میں دارالعلوم وقف دیوبند میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر وتجربہ کار ڈاکٹروں نے ڈینگو، ملیریا، ٹائفائڈ جیسے مہلک امراض کی تشخیص کرکے علاج تجویز کیا اور ان مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ مفت بلڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا.
طبی کیمپ کا آغاز دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب مدظلہ کے افتتاحی خطاب اور دعاء کے ذریعہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پھیل رہے مہلک امراض کے اثرات دراصل انسانوں کے فاسد و مذموم اعمال اور کثرت گناہ کا آئینہ دار ہیں جو کہ وبائی امراض کی شکل اختیار کرچکے ہیں، خود احادیث میں بھی اس کی صراحت موجود ہے کہ جہاں گناہ کا صدور زیادہ ہوتا ہے وہاں وبائی امراض جنم لے لیتے ہیں، اس وقت ہمارے لئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنے گناہوں پر نادم و تائب ہوں اور حق تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے معافی کے خواستگار ہوں، بیماروں کی صحت وشفاء اور وبائی امراض سے پوری قوم کے تحفظ کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں، اور ساتھ ہی اسلام کے نظام طہارت ونظافت کو اپنی اجتماعی وانفرادی زندگیوں میں عملی طور پر لائیں، انہوں نے کہا کہ دارالعلوم وقف دیوبند کا مقصد اولین تعلیم اور تعلیمی ترجیحات ہے، لیکن ساتھ ہی احوال زمانہ کے پس منظر میں ادارہ خدمت خلق کیلئے بھی پیش قدمیاں کرتا ہے، موجودہ وبائی امراض عوام کیلئے خصوصاً غرباء کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہورہے، عوام اور طلباء کی ان دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت خلق کی نیت سے دارالعلوم وقف دیوبند میں اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، حق تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اس کے مفید ونافع ثمرات ظاہر فرمائے. آمین.
واضح رہے کہ اس موقع پر مذکورہ مفت طبی کیمپ سے طلبہ دارالعلوم وقف دیوبند کے علاوہ دیگر ادارہ کے طلبہ اور شہر و اطراف شہر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں استفادہ کیا، جنکی جانچ، بلڈ ٹیسٹ کے علاوہ دوائیاں بھی فراہم کی گئیں.
کیمپ کا انعقاد جامعہ طبیہ دیوبند کے تعاون سے ہوا، اس کیمپ کیلئے جامعہ طبیہ دیوبند کے ماہر وتجربہ کار ڈاکٹرس کی ٹیم مدعو کی گئی، جنہوں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا، حضرت مہتمم صاحب مدظلہ نے جامعہ طبیہ کی اس معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا، کیمپ کے افتتاح کے موقع پر مختلف اساتذۂ جامعہ کے علاوہ عمائدین شہر بھی موجود رہے ۔