رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز، 7/اکتوبر 2018) آج تھانہ بلریاگنج میں دشہرہ کے سلسلے میں ایس او اور تحصیل دار کے ذریعے ایک میٹنگ بلائی گئی، جس میں چیئرمین بلریاگنج و وارڈ ممبران موجود رہے اس کے علاوہ قرب و جوار کے پردھان و سماجی شخصیت بھی موجود رہی.
اس دوران ایس او بلریاگنج و تحصیل دار نے لوگوں کی شکایت سنی، اس بیچ وارڈ نمبر 5 کے ممبر محمد سعد نے کہا کہ کی تہوار میں ڈی جے بہت تیزی سے بجتا ہے جس سے گاؤں میں مریض ہیں خصوصی طور پر ہارٹ کے مریض ان کو کافی تکلیف ہوتی ہے اس لئے اس بار ڈی جے کی آواز کو کم رکھا جانا چاہیے، اس کے علاوہ بی جے پی کے سرگرم رکن اروند گپتا نے کہا کہ مولانا جوہر علی پارک سے حکیم محمد ایوب ہاسپٹل تک میلہ دیکھنے آنے والی عورتوں کے ساتھ کچھ غیر سماجی عناصر لوگوں کے ذریعہ بدتمیزی کی شکایت رہتی ہے اس لئے اتنی دور پولس گشت کرے اور معقول بندوبست کا انتظام ہو.
بلریا گنج کے رہائشی دُرگا پرساد نے چیئرمین وریندر وشوکرما کو مخاطب ہوکر کہا کی پکے پوکھرے پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے اس بار ہم میلا نہیں لگائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ ہٹانے کے لئے میں نے ای او بلریاگنج ، ایس ڈی ایم سگڑی کو بھی خط لکھا ہے مگر کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے اگر قبضہ نہیں ہٹایا گیا تو میں بھوک ہڑتال پر بھی بیٹھوں گا.
اس موقع پر چیئرمین وریندر وشوکرما، آفاق منظر عرف ببلو، ارویند گپتا، رومی پردھان بندول، ابو طالب پردھان نصیر پور،محمد سعد ممبر بلریاگنج تبریز احمد ممبر بلریاگنج، محمد آصف ممبر بلریاگنج، ساگر سنگھ، امیت گپتا،وشال گپتا بلریاگنج،اور قرب و جوار کے گاؤں کے سبھی پردھان موجود تھے.