شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اکابرین کا اظہار خیال.
محمد فرقان
ـــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 7/اکتوبر 2018) بنگلور سے تعلق رکھنے والے ملک کے مشہور و معروف عالم دین شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ لکھنؤ کے سہ روزہ دورے پر ہیں، جہاں مختلف دینی اداروں کا مولانا نے دورہ کیا، دارالعلوم ندوة العلماءمیں آمد کی خبر سے طلباء و اساتذہ میں خوشی کا ماحول چھا گیا.
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر حضرت مولانا رابع حسنی ندوی سے شاہ ملت نے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے امت مسلمہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا، مولانا ندوی نے شاہ ملت کے خدمات کو سراہا اور دعائیں دیں۔
مولانا سلمان حسینی ندوی سے ملاقات کے دوران ایام اسیری کے حالات اور ناحق گرفتار ہونے والے لوگوں کی رہائی کے اسباب پر طویل گفتگو ہوئی، مولانا ندوی نے بھی شاہ ملت کے خدمات کو سراہا۔
ندوہ کے استاذ مولانا عبدالعزیز ندوی نے شاہ ملت کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ مولانا کے کئی بیانات سنا ہوں، مولانا کا انداز بیان مجھے بہت پسند آیا.
حضرت رائے پوری ؒ کے خلیفہ شیخ الحدیث مولانا مفتی عبد الغنی الازہری سے دارالعلوم نظامیہ مگھن پور میں شاہ ملت نے ملاقات کی، مولانا الازہری نے شاہ ملت کی خدمات کو سراہتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا، نیز کہا کہ مولانا کا غائبانہ تعارف تھا، اللہ نے آج ملاقات کروا دیا.
سنسار پور میں حضرت رائے پوریؒ کے ایک اور خلیفہ مولانا مکرم صاحب سے بھی ملاقات کی.
قابلِ ذکر ہیکہ تمام نے شاہ ملت کے خدمات کو سراہا، اور ایام اسیری کے حالات پر افسوس کا اظہار کیا اور دعائیں دیں۔