پھریندہ/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 7/اکتوبر 2018) ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کے سلسے میں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی، اور لوگوں کو اسکی طرف توجہ دلانے کی ہدایت بھی کی گئی.
ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان نے کہا کہ آج ہر ایک حلقہ کے "بی ایل او" اپنے اپنے سینٹر پر بیٹھ کر نام درج کررہے ہیں، انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آج کے دن سستی نہ کریں، آج اتوار کا دن ہے اس قیمتی کام کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، ذرہ برابر بھی بے توجہی نہ برتیں، " بی ایل او" سے مل کر اپنی فائل فائنل کرالیں، جن لوگوں کو جانکاری نہیں ہے وہ اپنے گاؤں کے پڑھے لکھے لوگوں سے مل کر اپنے کاغذات درست کرائیں، حتی کہ اسپیلنگ وغیرہ کی غلطی کو بھی درست کروالیں، آدھار میں جو نام ہے وہی نام ووٹر لسٹ میں بھی ڈلوائیں ، تاریخ پیدائش اور حرفوں کا بھی خیال کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آدھار میں تاریخ پیدائش کچھ اور، ووٹر آئی ڈی میں کچھ اور، ان سب چیزوں کا خاص خیال رکھیں، آپ کے پاس جتنے آئی ڈی پروف ہیں سب میں اسپیلنگ اور تاریخ پیدائش ایک ہونی چاہیے، اگر نہیں ہے تو اس کی طرف توجہ دیں ورنہ آگے آپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا، بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ نام درست نہ ہونے کی وجہ سے بینک اکاؤنٹ نہیں کھلتا، ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنتا، پاسپورٹ نہیں بنتا، اس لئے آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ آپ لوگ اس کی طرف توجہ دیں اپنے کاغذات کو درست کرائیں، آدھار ووٹر کارڈ کو بنوانے میں پوری فکر کریں، جو لوگ نہیں جانتے ہیں انکے بھی کاغذات کو درست کرائیں.
اس موقع پر ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی، حاجی محمد شاہد خان، رفیع اللہ لاری، شفیق پردھان، فضل الرحمن، زبیر احمد، حاجی عبدالرحمن سمیت اہم شخصیات موجود تھیں.