اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 یوم پیدائش پر پرائمری مکتب ککوڑوا بسفی احاطہ میں پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 3 October 2018

مدھوبنی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 یوم پیدائش پر پرائمری مکتب ککوڑوا بسفی احاطہ میں پروگرام!

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر 2018) پرائمری مکتب ککوڑوا بسفی احاطہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد جمیل انوار نے کہا کہ بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی کو آج ہم ان کی ملک کی آزادی میں ناقابل فراموش کارناموں کی وجہ سے یاد کرتے ہیں بلکہ ناانصافی استحصال کے خلاف عدم تشدد
کے ذریعہ انہوں نے جو نئی راہ دکھائی اور لوگوں کو اپنے حقوق کی بازیابی کا ہنر دیا وہ بھی زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ ہیں، مہاتما گاندھی کے خیالات اتنے متاثر کن تھے کہ تشدد کے حامل لوگوں کو چبھتے تھے اور اس وجہ کر 1948 کو ایک اجتماع کے دوران ناتھو رام گوڈ سے کے ذریعہ انہیں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، وہ تو ہم سے رخصت ہو گئے مگر ان کے افکار و خیالات ہم میں زندہ ہیں لیکن اس ملک کے لا کھوں لوگوں کے لئے اور دیش پتاقوم باپو اور جگ کے مہان لیڈر عدم تشدد کو لے کر اور عظیم شخصیت مہاتما گاندھی کی ذات سے دنیا محروم ہو گئی آج ہم اہل وطن کو بھی مہاتما گاندھی کی طرح ہی عدم تشدد کی راہ اختیار کرنا ہوگا، اور ان کے سپنوں کا ہندوستان بنانا ہوگا جہاں کوئی غریب کمزور بھوکا نہ ہو، جہاں قومی یکجہتی ہو.
 پروگرام میں اسکول کے اساتذہ محمد سالم، ابوالکلام، شکیل آزاد، شری ادئے یادو نے بھی خطاب کیا، اس پروگرام کی صدارت محمد اویس انصاری نے کی.
اس موقع پر اساتذہ کرام میں غزالہ پروین، عشرت پیامی، فردوس انجم، شہزادی خاتون، غزالہ، تعظیم احمد حسین، رام دیو منڈل وغیرہ موجود تھے.