رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بدرکھا/باغپت(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر 2018)اتر پردیش کے ضلع باغپت کے موضع بدرکھا کے 13 افراد جن میں تین مرد چار عورتیں اور چھ معصوم بچوں نے ہندو مذہب کو اختیار کرلیا ہے، جب کہ انہی کے خاندان کے سات افراد نے مختلف تنظیموں خصوصاً جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کے ذمہ داران کی کوششوں سے مذہب اسلام
کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، در اصل کئی روز سے میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ ضلع باغپت کے موضع بدرکھا کے 20 افراد پولیس کے نارواں سلوک سے عاجز ہوکر تبدیلی مذہب کا اعلان کیا تھا، جب کہ کل انہوں نے ڈی ایم آفس پہنچ کر تبدیلی مذہب کی درخواست بھی دی تھی، جب یہ خبر ہندو واہنی کے لوگوں کو ملی تو ان لوگوں نے ان کو لالچ دلایا اور پیسے مکان ودیگر سرکاری امداد دلانے کا بھروسہ دلایا، جس وجہ سے وہ اپنے ایمان کا سودا کر بیٹھے، مگر جب سے یہ خبر ملی تھی تو ضلع باغپت کے صدر جمعیۃ علماء ھند مفتی محمد عباس صاحب، نائب صدر مفتی محمد داؤد صاحب، قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت مولانا محمد یامین صاحب، مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب صدر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، مفتی ذاکر حسین صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء ھند حافظ محمد قاسم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت ودیگر علماء کرام و تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد نے بھی ان کو خوب سمجھانے کی کوشش کی، مگر انمیں سے 13 افراد جن میں تین مرد چار عورتیں اور چھ معصوم بچے شامل ہے مرتد ہو گئے، باقی سات افراد جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کے ذمہ داران کی محنت سے مذہب اسلام چھوڑنے سے انکار کردیا، باقی کوششیں ان کے ساتھ بھی برابر جاری ہے، گاؤں میں پنچایت کی گئی جس میں ھندو واہنی کے ذمہ داران نے میٹنگ کی اور ان کی ہر طرح مدد کرنے کے لیے کہا اور تمام مسلم تنظیموں سے ملنے بھی روک لگادی ہے.