اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خیرآباد: 16/سالہ نضریٰ ظہیر نے محض 77 دنوں میں کیا حفظ قرآن مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 October 2018

خیرآباد: 16/سالہ نضریٰ ظہیر نے محض 77 دنوں میں کیا حفظ قرآن مکمل!

ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــ
خیرآباد/مئوناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 20/اکتوبر 2018) عمر سولہ سال اور قرآن مقدس کا حفظ محض 77دن یعنی دو ماہ آٹھارہ دن میں مکمل کیا، اسے صرف کلام الٰہی کی تاثیر اور قدرت کا کرشمہ ہی کہا جا سکتا ہے،  گرام پنچایت اتراری خیرآباد کے رہنے والے مولانا ظہیرالحق قاسمی کی صاحبزادی نضریٰ ظہیر نے حفظ قرآن کے لئے مدرسہ جامعۃ الزاہدات میں داخلہ لیا اور پھر اس نے پوری محنت و لگن سے قرآن مقدس کو اپنے دل و دماغ  میں اتارنا شروع کر دیا اس کی محنت بہت جلد رنگ لائی اور صرف دو ماہ اٹھارہ دن میں ہی جامعہ کی معلمہ نابینا حافظہ نور افشاں کی نگرانی میں اس نے پورا قرآن حفظ کر لیا جو پورے مدرسہ کے لئے حیرت اور دلچسپی کا باعث بن گیا، نضریٰ ظہیر بنت مولانا ظہیر الحق قاسمی مہتمم جامعۃ الزاہدات اتراری خیرآباد کے محض دو ماہ اٹھارہ دن میں حفظ مکمل کرنے پر مدرسہ جامعۃ الزاہدات اتراری خیرآباد میں ایک تقریب تکمیل حفظ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا انعام الحق سابق ڈائریکٹر جامعہ اسلامیہ ساؤتھ افریقہ اور نظامت ماسٹر جمال اختر مبلغ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور نے کی، پروگرام کا آغاز نعمت نور متعلمہ عربی سوم کی تلاوت کلام پاک سے، جب کہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں منظوم خراج عقیدت دل خیرآبادی نے پیش کی۔
پروگرام میں مولانا جاوید احمد استاذ شعبہ عربی ادب ندوۃ العلما لکھنؤ نے نضریٰ ظہیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس گھر میں تعلیم یافتہ عورت موجود ہو وہ گھر بذات خود ایک یونیورسٹی ہے، انسان بنیادی علوم ماں کی گود سے ہی سیکھنا شروع ہو جاتا ہے، ماں کی گود سے ہی علم کے چشمے پھوٹتے ہیں۔
مولانا انتخاب عالم امام جامع مسجد شہر اعظم گڑھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ الزاہدات کے اتنی کم مدت میں اس قدر مقبولیت اور اتنے کم دن میں تکمیل حفظ کرنا یہ محض اللہ رب العزت کا احسان و فضل و کرم ہے اس لئے کہ اس علاقہ میں اتنے کم دن میں ایک لڑکی کو حفظ قرآن کرنا یہ کوئی معمولی بات نہیں، اس کے علاوہ مولانا ڈاکٹر محمد ادریس شعبہ عربی لکھنؤ یونیورسٹی نے بھی خطاب کیا ۔
پروگرام کا اختتام مولانا محفوظ الرحمٰن کریمی استاذ حدیث جامعہ ھٰذا کی دعا اور جامعۃ الزاہدات کے مہتمم مولانا ظہیرالحق قاسمی کے شکریہ پر ہوا.
اس موقع پر قاری وسیم احمد، مولانا نوشاد احمد، مولانا معاذ احمد، مولانا مفتی جاوید اختر قاسمی امام و خطیب جامع مسجد، مولانا مختار الحسن شیخ الحدیث جامعہ، حافظ نیاز احمد، دانش مہا پردھان، محمد سفیان ممبر، شکیل احمد اعظم گڑھ، فیروز احمد گونچھا، خالد ایڈوکیٹ، مولانا وصی الحق قاسمی، انیس الحق، رضی الحق، مشیر الحق، نفیس الحق قاسمی سمیت جملہ اساتذہ خاص طور سے موجود تھے ۔