اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: مدرسہ عربیہ بیت العلوم میں تکمیل حفظ قرآن کی دعائیہ تقریب 17/اکتوبر کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 16 October 2018

سرائے میر: مدرسہ عربیہ بیت العلوم میں تکمیل حفظ قرآن کی دعائیہ تقریب 17/اکتوبر کو!

سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اکتوبر 2018)  17/اکتوبر 2018 بروز بدھ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں تکمیل حفظ کی مجلس بوقت صبح 10 بجے ان شاءاللہ زیر اہتمام حضرت اقدس الحاج  مولانا ومفتی شاہ محمد احمداللہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ ناظم اعلی وشیخ الحدیث مدرسہ ھذا خلیفہ وجانشین شیخ المشائخ حضرت اقدس مولانا ومفتی شاہ محمد عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ منعقد ہوگی، جس میں کل 13 بچے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس موقع پر دعاء کی قبولیت کا وعدہ ہے، ایک حدیث سے مروی ہے کہ ختم قرآن کے وقت  جو قرآن پڑھ کر دعاء کرے اس کی دعاء پر چالیس ہزار فرشتے آمین کہتے ہیں، نیز ختم قرآن کے وقت ایک مقبول دعاء ملتی ہے اور ایک جنتی درخت ملتا ہے، ختم قرآن کا موقع قبولیت دعاء کا ہے، اسی طرح حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب قرآن ختم کرتے تو اپنے اہل خانہ کو جمع کرتے اور دعاء کرتے تھے، اسی طرح تحفہ حفاظ ‌میں لکھا ہے کہ جو ختم قرآن کی مجلس میں حاضر ہوا گویا اموال غنیمت کی تقسیم کے وقت حاضر ہوا، اس موقع پر جمع ہونا مستحب طریقہ ہے۔
لہذا قرب و جوار کے لوگوں سے درخواست ہے کہ شریک ہوکر اپنے اور اہل خانہ اور تمام امت مسلمہ کے حق میں دعاء کریں، اور حضرت کے بیان سے مستفید ہوں، اور صحبت اہل اللہ کو نعمت عظمیٰ سمجھ کر قدردانی کی فکر کریں، اللہ تعالی فہم سلیم عطا فرمائے۔آمین