اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: افضل پرویز قاسمی آل انڈیا علماء بورڈ ممبئی پردیس کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 13 October 2018

افضل پرویز قاسمی آل انڈیا علماء بورڈ ممبئی پردیس کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب!

ممبئی(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2018) ممبئی کی معروف تنظیم انجمن باشندگان بہار ممبئی گونڈی کے جنرل سکریٹری و سماج وادی پارٹی ممبئی پردیس کے سکریٹری افضل پرویز قاسمی ایک فعال شخص ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قوم و ملت کا درد رکھنے والے انسان ہیں، جہاں وہ دین کے شعبے میں مدرسہ تعلیم الاسلام کے صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں
وہیں دارالعلوم دیوبند سے فارغ افضل پرویز قاسمی علم دین کے ساتھ ساتھ ممبئی کی معروف تنظیم انجمن باشندگان بہار ممبئی گونڈی کے زیر اہتمام متعدد فلاحی کاموں کو انجام دے رہے ہیں.
 افضل پرویز قاسمی کو آل انڈیا علماء بورڈ پردیس کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب کئے جانے پر حافظ محمد سیف الاسلام مدنی   خوشی کا اظہار کیا اور پرخلوص مبارکباد پیش کی ان کے نام زدگی کا لیٹر آل انڈیا علماء بورڈ کے صدر مولانا نوشاد صدیقی کے ہاتھوں سے دیا گیا.
اس موقع پر موجود علامہ بنئی حسنی مولانا قمر عالم حافظ محمد نوشاد محمد شاہ وغیرہ موجود تھے.