اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا ولی اللہ ولی بستوی کے اعزاز میں تنظیم ابناء مدارس کی جانب سے شعری و ادبی نشست کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 13 October 2018

مولانا ولی اللہ ولی بستوی کے اعزاز میں تنظیم ابناء مدارس کی جانب سے شعری و ادبی نشست کا انعقاد!

دیوبند(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2018) تنظیم ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے تنظیم فضلاء مدارس کے اشتراک سے شاعر فطرت مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی کی شعری و ادبی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ شب دیوبند اسلامک اکیڈمی میں مجلس شعر و سخن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے کئی نامور شعراء اور ادباء کے علاوہ کبار علماء نے شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق تقریباً 200 ادبی و شعری کتابوں کے مصنف اور اسلامی شاعری کی تجدید کرنے والے ہر دل عزیز شاعر و خطیب جناب ولی اللہ ولی قاسمی بستوی استاذ مظاہر العلوم وقف سہارنپور کے اعزاز میں گزشتہ کل دیوبند اسلامک اکیڈمی میں مجلس شعر و سخن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ولی بستوی، اعجاز ظفر لکھنوی، عبید پرتاپگڑھی کے علاوہ ملک کے کئی نامور شعراء نے اپنا کلام سنایا.
مجلس کا آغاز قاری ناصر الدین کی تلاوت اور عبید اللہ پرتاپگڑھی کی نعت سے ہوا.
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا سبحان اللہ قاسمی صدر تنظیم فضلائے مدارس ممبئی نے کہا کہ تنظیم ابناء مدارس نے اپنے رفاہی و فلاحی خدمات کے ذریعہ ملک بھر میں اپنی نئی شناخت قائم کی ہے، شعر و ادب کے میدان میں تنظیم کی یہ پیش رفت اور ولی بستوی جیسے عظیم شاعر کے اعزاز میں اس طرح کے محفل کا انعقاد نا صرف تنظیم کی فعالیت کا ثبوت ہے بلکہ ہم سبھوں کے لئے فخر کا موقع ہے.
تنظیم ابناء مدارس ٹرسٹ کے چیئرمین مہدی حسن عینی قاسمی نے اظہار تشکر پیش  کرتے ہوئے  بتایا کہ آج تنظیم نے اس جانب پہلا قدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سماجی و رفاہی، تعلیمی و ادبی اور شعری و صحافتی میدان میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے شخصیات کو تنظیم اعزاز سے نوازے گی.
اسی سلسلہ کی یہ پہلی کڑی ہے جس میں شعر و ادب کے میدان میں عالمگیر خدمات انجام دینے کی بنیاد پر مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی، سماجی و تعلیمی خدمات کے لئے مولانا سبحان اللہ قاسمی،
تعلیمی و رفاہی خدمات کے لئے مولانا قاری ناصر الدین قاسمی،
نظامت اور خطابت کے لئے مولانا محمود بستوی نیز انگریزی و ہندی ادب کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے شمیم خان غازی کو تنظیم ابناء مدارس کی جانب سے اعزاز اور سند خصوصی سے نوازا گیا ہے، تنظیم آگے بھی اس طرح کی محفلوں کا انعقاد کرتی رہے گی. ان شاء اللہ
صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی انوار خان قاسمی بستوی نے ولی اللہ ولی بستوی کو شعری معجزہ قرار دیتے ہوئے ابناء مدارس کی اس کاوش کو بہترین پیش رفت بتایا انہوں نے اسلامی شاعری کے عہد پر گرانقدر تاثرات بیان کرتے ہوئے ولی بستوی کو علامہ اقبال کے طرز کا شاعر بتایا.
اس موقع پر مولانا توقیر غازی، مولانا سید محمد، مفتی یاسر قاسمی، مولانا اختر قاسمی، مولانا محمود وحیدی وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا.
پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا محمود بستوی انجام دئیے، مجلس کو کامیاب بنانے والوں میں اعجاز قاسمی، طارق قاسمی، ابوبکر قاسمی، عبد الرحمان قاسمی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.