محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
جے پور(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2018) مسلمان کہتے ہیں ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ اور اسکے رسول پر ایمان لایا، ساتھ میں دین و شریعت کے تمام قوانین کو مانا، کلمہ طیبہ پڑھ کر ہم نے ’لا‘ کی تلوار سے تمام شرک و بدعت کو ختم کرتے ہوئے ایک اللہ کو مانا، اسی سے سب کچھ ہوتا ہے، وہی ہمارا خالق و مالک ہے، مومن کی نشانی یہ ہیکہ اگر پوری دنیا اس کے خلاف کھڑی ہوجائے تب بھی اسکے قدم پیچھے نہیں ہٹتے کیونکہ مومن صرف اور صرف اللہ سے ہی ڈرتا ہے،
لیکن آج ہمارا کیا حال ہے؟ ان خیالات کا اظہار مسجد چینی کی برج ، جے پور راجستھان میں شیر کرناٹک ،شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ آج ہم نے اللہ کی طاقت کو پہچانا نہیں، اسکی قدرت کو جانا نہیں، ہم نے امریکہ اور اغیار کی طاقت کو جانا، اسرائیل و دشمن درندوں کی طاقت کو دیکھ کر یہ سمجھا کہ ہم انکے غلام ہیں، انہیں کہ ہاتھوں میں ہمارے زندگی اور موت ہے، مولانا نے دوٹوک لفظوں میں فرمایا کہ سب کچھ کرنے والی ذات اللہ کی ہے، انہوں نے کہا اگر کسی مسلمان کے دل و دماغ میں اللہ کے سوا کسی اور کا ڈر آجائے تو اسکا ایمان خطرہ میں ہے اور اسکے مسلمان ہونے پر شک ہے، ہمارے پاس کیا کچھ نہیں ہے؟مکہ، مدینہ، زم زم، روضہ اقدس، جنت البقیع، جنت المعلیٰ ، قرآن، دین و شریعت، حجر اسود، مطاف، منیٰ و مزدلفہ، وغیرہ یہ تمام چیزیں کس کے پاس ہیں، انہوں نے سوال کھڑا کرتے ہوئے فرمایا کہ اتنا سب کچھ رکھتے ہوئے بھی مسلمان بزدلی کی زندگی کیوں گزار رہا ہے؟ احساس کمتری کی زندگی کیوں گزار رہا؟ مولانا نے کہا ہماری تباہی و بربادی کی وجہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت سے دور ہوگئے۔ ہمیں دشمنوں سے شکوہ نہیں اپنے لوگوں سے ہے، ہم نے خود سنت و شریعت کو اپنی زندگیوں سے دور کردیا ہے۔
مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ مسلمانو، اب بھی وقت ہے لوٹ آؤ، تمہارا خدا کہہ رہا ہے تو چل کر آ، میں دوڑ کر آؤں گا، تو دوڑ کر آ، میں تجھے سینے سے لگا لوں گا، مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے آنسوں بھرے الفاظ میں فرمایا مسلمانوں! واپس لوٹ چلو دین کی طرف، شریعت و سنتوں کی طرف، اللہ تمہارے آنے کا انتظار کر رہا.