محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2018) آئے دن ہندوستانی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے، کبھی ماب لنچنگ کا سہارا لےکر مسلمانوں کو ہراساں کیا جاتا ہے تو کبھی بے گناہ نوجوانوں کو دہائیوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج کر نہ صرف دلہنوں کے سندھور کو اجاڑ دیاجاتا ہے بلکہ بوڑھے والدین کے بڑھاپے کی لاٹھی کو چھین کر ان کے خوابوں کو چکناچور کردیا جاتا ہے، اس وقت آسام شہریت کے نام پر جو پچاس لاکھ سے زائد شہریوں کی شہریت داؤ پر لگی ہوئی ہے
وہ کسی ذی ہوش سے مخفی نہیں ہے جس سے پوری دنیا کی مسلم برادری سکتے میں آئی ہوئی ہے، ان تمام حالات کے پیش نظر جمعیت علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چنڈی گڑھ تمام ہندوستانی مسلمانوں سے اور خصوصاً ہریانہ کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ ہر بالغ شخص ووٹر لسٹ میں اپنا نام چیک کرے اور ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی صورت میں پہلی فرصت میں اپنا الیکشن کارڈ بنوا کر 2019 کے الیکشن میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے من پسند امیدوار کا انتخاب کرے۔
یاد رہے کہ ریانہ میں ووٹر آئی ڈی بنانے کے عمل 13 ستمبر سے شروع ہوکر 30 اکتوبر 2018 کو اختتام پذیر ہورہا ہے، اس لئے ائمہ کرام ووٹ اور ووٹ کے صحیح استعمال سے لوگوں کو واقف کرائیں اور تعلیم یافتہ نوجوان اپنے محلہ اور گاؤں کے لوگوں کی اس سلسلے میں مدد کرکے مسلم برادری کو قوت بخشیں۔