سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2018) ناظم امتحان مفتی محمد شاکر صاحب اعظمی مدنی کے جاری کردہ نقشہ کے مطابق شعبہ پرائمری کا امتحان 17/اکتوبر 2018 بروز چہار شنبہ تا 25/اکتوبر 2018 بروز پنجشنبہ امتحان ہونا طے پایا ہے، یہ امتحان دارالحدیث کے وسیع وعریض ہال میں ہو رہا ہے، طلبہ وقت مقررہ پر حاضر ہوکر اپنے اساتذہ کے زیر نگرانی امتحان گاہ میں داخل ہوتے ہیں اور ناظم امتحان کے طے شدہ ممتحن وقت پر حاضر ہو کر اپنے کارہائے مفوضہ میں مشغول ہوجاتے ہیں، پرائمری کے صدر مولانا نبی حسن مفتاحی صاحب بھی بالکل مستعد ہیں
وہ وقتاً فوقتاً بچوں کو امتحان کے سوالات پر غور کرنے اور جوابات صحیح درج کرنے پر آگاہ کرتے رہتے ہیں، نیز طلبہ کے سوالات کی پیچیدگی دور کرنے کے لئے اساتذہ بھی حاضر خدمت رہتے ہیں، شعبہ پرائمری کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے شعبہ ہذا کی عمارت ناکافی تھی اس وقت پرائمری کے طلبہ کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ہزار ہے، یہاں کی تعلیم پر لوگوں کو اطمینان ہے، اسی بنیاد پر دن بدن تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مزید آئندہ سال بچیوں کی تعلیم کا انتظامیہ کمیٹی نے فیصلہ کرلیا ہے، ان شاءاللہ آئندہ سال منظم طریقے سے تعلیم کا آغاز ہوجائے گا، اور گذشتہ سال سالانہ امتحان کے موقع پر کامیاب طلبہ کو محسن الامت ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی دلچسپی بڑھ گئی ہے اور طلبہ درس میں حاضری کی پابندی کے ساتھ تعلیم پر کافی محنت کرتے ہیں، یہاں دینیات کے ساتھ عصری علوم کی تعلیم پر بھی زور دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے طلبہ اپنی اسلامی شناخت کے ساتھ دینی درسگاہوں کو مزید مستحکم کر رہے ہیں اور کانونٹ ونرسری اسکولوں کا رواج کم ہوتا جارہا ہے ۔
محسن الامت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ کسی کی مخالفت نہ کرکے ہم کو بدل پیش کرنے کی ضرورت ہے مدرسہ ہٰذا کی یہ پہل ماشاءاللہ رنگ لائی اور قرب وجوار کے مدارس میں بھی بیداری آئی، جس سے علاقائی لوگوں کو حوصلہ ملا اور یہ مدارس دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنے میں مددگار ثابت ہوئے، ورنہ یہی ہمارے بچے کانویٹوں میں غیروں کے طور طریقے اپناتے تھے اور دین سے دور ہوتے جارہے تھے یہاں تک کہ نہ رسول کا نام جانتے اور نماز کا طریقہ سے واقف تھے اور نہ ہی ماں باپ کی عزت کرتے اور نہ بڑوں کی تعظیم جانتے تھے، اللہ کا شکر ہے اللہ تعالیٰ نے ہم سب کے لئے مدارس اسلامیہ کا انتظام کیا ہے جس سے ہم فیضیاب ہوں اور بھر پور معاونت بھی کریں اور ترقی کی راہ طے کرنے میں مفید مشوروں سے بھی نوازتے رہیں، امید ہے کہ آپ حضرات اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے ساتھ ان دینی قلعوں کے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے ۔ان شاءاللہ