اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الکتاب پبلک اسکول مدھوبنی کے اساتذہ سمیت بچوں کا ٹور!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 23 October 2018

الکتاب پبلک اسکول مدھوبنی کے اساتذہ سمیت بچوں کا ٹور!

مدھوبنی/بہار(آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2018) الکتاب پبلک اسکول مدہوبنی کے ڈائریکٹر انتخاب عالم فلاحی صاحب نے اساتذہ سمیت بچوں کے تعلیمی ٹور کا انعقاد کیا، اس موقع پر اسکول کے بچوں نے مدھوبنی میں واقع راج نگر پیلس کی منظر کشی کی، ٹور کے دوران بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے الکتاب پبلک اسکول کے ڈائریکٹر انتخاب عالم فلاحی نے کہا کہ یہ دنیا اللہ رب العزت کی ایک کتاب ہے، ہمیں کورس کی کتابوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں دنیا کو بھی پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ صرف
داستان سنانے کیلئے نہیں بلکہ عبرت حاصل کرنے کیلئے ہے.
ٹور کی قیادت اسکول کے سینئر استاذ حافظ رحمت اللہ نے کیا، اسکول کے نوجوان استاذ محبوب عالم نے بچوں کو راج پیلس کی تاریخ کا تعارف کرایا، انہوں نے کہا کہ ان عمارتوں کو دیکھ کر ہمیں گزرے وقت کی تہذیب وتمدن کو جاننے کا موقع ملتا ہے اور ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے.
اس موقع پر اساتذہ کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ سب دیکھ کر اور جان کر ان کی معلومات میں بے حد اضافہ ہوا، ہے ٹور کے دوران اساتذہ کے ہمراہ  بچوں نے سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ نماز باجماعت کا بھی اہتمام کیا اور سیکھنے سکھانے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کا بھی اہتمام کیا.