جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/اکتوبر 2018) جين پور تھانہ علاقہ کے رجادے پور موڑ کے پاس صبح تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں گھس گئی، جس کی وجہ سے چار نیپالی شہریوں کی دردناک موت ہو گئی اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں علاج کیلیے داخل کیا گیا.
موصولہ خبر کے مطابق نیپال کے کاٹھ مانڈو سے وارانسی کیلیے بائی روڈ سفر کرتے رہے تھے، نیپال کے کاٹھ مانڈو کے چابل تھانہ گوشالا پشوپتی ناتھ رہائشی نوین اپنے والدین، بیوی اور خاندان کے دوسرے لوگوں کے ساتھ کل رات کاٹھ مانڈو سے گورکھپور آئے، وہاں سے یہ لوگ ایک ٹریول ایجنسی کی بغیر نمبر کی نئی گاڑی سے وارانسی کے لئے جا رہے تھے، جين پور سے پہلے رجادے پور موڑ کے پاس تیز رفتار کار ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے سڑک کے کنارے پہلے سے کھڑے ٹرک میں پیچھے سے گھس گئی.
اس حادثے میں گاڑی میں سوار نوین، ان کے والد، بیوی اور نیرج کی موقع پر ہی موت ہو گئی، مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچے جين پور کوتوال نے فوراً ایمبولینس سے تین سنگین زخمیوں شکنتلا (60)، رام کماری (57) اور ڈرائیور وجے (27) کو اعظم گڑھ ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے، ان کے پاس ملے دستاویز کی بنیاد پر نیپال میں ان کے خاندان کو مطلع کر دیا گیا.