رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 22/اکتوبر 2018) قصبہ بڑوت کے مدرسہ تعلیم القرآن فریدیہ میں کل صبح کے وقت سہ ماہی امتحان منعقد ہوا، جس میں بحیثیت ممتحن قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت، مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ شاہجہان پور، مولانا محمد ریاض صاحب مہتمم مدرسہ ریاض الجنہ بڑوت، مولانا محمد نوشاد، قاری نوشاد، مولانا محمد عرفان ادریس پوری، وغیرہ نے شرکت فرمائی.
مہمانان عظام نے مدرسہ کے تعلیمی نظام کو جانچا اور طلباء کا تعلیمی جائزہ لیا، طلباء تسلی و تشفی بخش جوابات دیے، جس سے آنے والے ممتحنین حضرات نے مدرسے کے تعلیمی نظام کو سراہا اور مہتمم مدرسہ ھذا قاری عبد الواجد صاحب کی کاوشوں اور ان کے اس طرح کی محنت کو دیکھ کر اس بات کا اظہار کیا کہ ایسے مدارس ہی درحقیقت تعلیمی منہج پر قائم ہیں، جو آج بھی اس پر فتن دور میں تمام تر مصائب و آلام کو بھی برداشت کرتے ہوئے، نونہالان اسلام کی آبیاری و آب پاشی میں شب و روز محنت کررہے ہیں، ممتحن حضرات نے طلباء و اساتذہ و ذمہ داران مدرسہ کو بے حد دعاؤں سے نوازا کہ خدا اس مدرسے کو مزید ترقی کی منازل طے کرائے اور اشاعت قرآن وسنت کا حامل بنائے.
اس موقع پر قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ ھذا نے آنے والے تمام مہمانان کی خاطر خواہ ضیافت کی اور ان کا شکریہ ادا کیا.