سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اکتوبر 2018) اچھی بات سوشل چینل کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب اعزاز گزشتہ شام 4 بجے گراؤنڈ جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں منعقد ہوئی، اس پروگرام کا آغاز محمد راشد کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ نذرانہ عقیدت عثمان سیتاپوری نے پیش کی، چینل کی جانب سے سپاس نامہ مولانا محمد فیصل اعظمی نے پیش کیا، بانی جامعہ مفتی اشفاق احمد اعظمی نے مہمان مکرم جناب توقیر اعظمی عرف اچھو کا استقبال کرتے ہوئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، چیف ایڈیٹر اچھی بات سوشل چینل محمد انظر اعظمی تعارف اور مختصر کار کردگی پیش کی.
پروگرام کے مہمان خصوصی جناب توقیر اعظمی عرف اچھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جو اعزاز ملا ہے وہ در اصل اعظم گڈھ کے بزرگوں اور دانشورں کی میراث کا ایک حصہ ہے، اعظم گڈھ کی مٹی زرخیز ہے ہمیشہ اس مٹی سے ایسے نامور جنم لئے ہیں جن سے اعظم گڈھ کا نام روشن ہوتا رہا ہے، اعظم گڈھ کے لوگوں کے بلڈ میں تعمیر و ترقی اور علم ہنر قدرتی ہے کچھ لوگ اعظم گڈھ جن لفظوں سے بدنام کرنا چاہتے ہیں میں ان کو دہرانا بھی نہیں چاہتا میرا یہ احساس ہے کہ میراث کا جو حصہ مجھ تک پہونچا ہے وہ آنے والی نسل کو بھی پہنچنا چاہیے، اس لئے میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ محنت کریں اور مختلف میدانوں میں نمایاں کارنامہ انجام دیکر اس وراثت کو زندہ رکھیں اور اعظم گڈھ کا نام روشن کرتے رہیں اور میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اس چینل کو آگے بڑھائیں ان شاء اللہ اس سے آپ کی طاقت اور بھی زیادہ مضبوط ہوگی.
جناب وصی صدیقی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر روز جب صبح اٹھتا ہوں تو سب سے پہلے شروعات اچھی بات کے میسج ہی سے ہوتی ہے ہمیں اپنے اس چینل کو آگے بڑھانا چاہیے، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنا چاہیے.
اس پروگرام میں اچھی بات سوشل چینل کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر چلنے والی آن لاٸن کوٸز کمپٹیشن میں اسٹار بننے والے سیف الاسلام نیاٶج اور محمد مذکر اصلاحی کو خصوصی کا انعام اور دس شرکاء کو تشجیعی انعام سے بھی نواز گیا.
پروگرام کی نظامت کے فرائض ناظم جامعہ مولانا محمد افضل اعظمی نے انجام دیا، اخیر میں محمد انظر اعظمی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.